عراق: امریکی فوجی انخلاء پر اختلافات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے امریکی فوجوں کے انخلاء سے متعلق معاہدے پر عراق کے حکومتی اتحاد میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ عراقی کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں پر مشتمل قومی سلامتی کی سیاسی کونسل نے اتوار کی رات دیر تک عراق سے امریکی فوجوں کے انخلاء سے متعلق مشاورت جاری رکھی۔ اجلاس کے بعد کہا گیا کہ کونسل سمجھتی ہے کہ امریکی اور عراقی حکومت جس مسودہ پر متفق ہو گئے تھے اس کی کچھ شقوں میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ عراق کی شیعہ جماعتیں بھی معاہدے کے مسودے میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مقتدیٰ الصدر کی حامی شیعہ جماعتوں نے سنیچر کے روز بغداد میں ایک بڑی ریلی نکالی اور ملک سے امریکی فوجوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا۔ عراقی اور امریکی اہلکار کہتے رہے ہیں کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے موجودگی سے متعلق ایک مسودہ پر اتفاق کر لیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں امریکی فوجی تمام عراقی شہروں سے نکل جائیں گے اور اس کے دو سال کے اندر وہ عراق سے بھی واپس چلا جائیں گے۔ اس وقت عراق میں ایک لاکھ باون ہزار غیر ملکی فوجی موجود ہیں اور ان میں ایک لاکھ چوالیس ہزار فوجی امریکی ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے امریکی فوجی انخلاء سے متعلق معاہدے پر اختلافات سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کی اپنی جماعت الدعوہ نے مسودہ کے سات نکات پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو عراق میں رہنے سے متعلق اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی مدت اکتیس دسمبر 2008 کو ختم ہو جائے گی۔ عراقی حکومت نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ ایسے مسودے پر غور کررہی ہے جس میں عراق میں موجود امریکی فوجیوں اور امریکی ٹھکیداروں کو مقام قوانین سے مسثتنیٰ قرار دینے کی تجویز شامل ہے۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کا مرکزی موضوع امریکی افواج کی حتمی واپسی کے نظام الاوقات اور امریکی فوجیوں کے خلاف کسی عراقی قانون کے تحت مقدمات سے عام معافی پر اختلافات شامل تھے۔ | اسی بارے میں فوج عراق سےکم افغانستان میں زیادہ09 September, 2008 | آس پاس پاکستان اہم میدان جنگ ہے: بش09 September, 2008 | آس پاس عراق سے فوجوں کی جزوی واپسی09 September, 2008 | آس پاس عراق خودکش دھماکہ 25 ہلاک16 September, 2008 | آس پاس عراق، کنٹرول نئے جنرل کے حوالے 16 September, 2008 | آس پاس امریکی جنرل کے سامنے کئی چیلنج17 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||