بغداد دھماکوں میں 23 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کئی بم دھماکوں میں کم از کم تیئس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کار بم اور اس کے بعد سڑک کنارے نصب کیے گئے ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور بائیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ شہر کے وسطی علاقے کراڈا میں ہوا جو کہ روز مرہ کی اشیاء کی خریدو فروخت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس سے پہلے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں تیرہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔ یہ دھماکے افطار سے کچھ دیر پہلے ہوئے جب لوگ ماہ رمضان میں افطاری کے لیے اشیاء خرید رہے تھے۔ | اسی بارے میں عراق:امریکی حملے میں شہری ہلاکتیں19 September, 2008 | آس پاس عراق، سات امریکی فوجی ہلاک18 September, 2008 | آس پاس عراق، کنٹرول نئے جنرل کے حوالے 16 September, 2008 | آس پاس عراق خودکش دھماکہ 25 ہلاک16 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||