عراق، سات امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی عراق میں اس کے ایک ہیلی کاپٹر کے گرکر تباہ ہوجانے سے سات امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ شنوک ہیلی کاپٹر جمعرات کی شب بصرہ سے تقریباً ساٹھ کلومیٹر دور اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ ایک قافلے کی شکل میں کویت سے پرواز کرکے بغداد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے جارہا تھا۔ عراق میں فی الحال ایک لاکھ سینتالیس ہزار فوجی تعینات ہیں۔ فوج کےایک ترجمان کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر عراقی مزاحمت کاروں نے مار گرایا ہے۔ شنوک ہیلی کاپٹر کافی بڑے ہوتے ہیں اور پہلی مرتبہ انیس سو باسٹھ میں امریکی فوج میں شامل کیے گئے تھے۔ تب سے انہیں فوج، اسلحہ، توپ خانہ، ایندھن اور دیگر ساز وسامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں بیک وقت پچیس فوجی سوار ہوسکتے ہیں۔ جدید ترین آلات سے لیس یہ ہیلی کاپٹر آنے والے میزائلوں کا پتہ لگا سکتا ہے اور انہیں گمراہ کرنے کے لیے ’فلئیر‘ بھی داغ سکتا ہے۔ عراق سے امریکی افواج کی واپیسی کے لیے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت امریکی فوجیں دسمبر دو ہزار آٹھ تک عراق میں رہ سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں خودکش حملے میں 25 ہلاک26 August, 2008 | آس پاس امریکی فوج کی واپسی پر اتفاق25 August, 2008 | آس پاس عراق امریکہ مفاہمت کا اعلان21 August, 2008 | آس پاس امریکی فوجی غیر فوجی عدالت میں 20 August, 2008 | آس پاس بغداد: شیعہ زائرین پر خود کش حملہ16 August, 2008 | آس پاس الصدر کا غیر مسلح گروہ کا اعلان10 August, 2008 | آس پاس عراق دھماکوں میں پچاس ہلاک28 July, 2008 | آس پاس عراق میں خودکش حملے 19 ہلاک28 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||