بغداد: شیعہ زائرین پر خود کش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بظاہر شیعہ زائرین پر ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم دس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے بارہویں امام کی سالگرہ کے لیے کربلا جانے والے زائرین پر ہونے والے پرتشدد حملوں کا یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔ اس سے قبل جمعرات کے بغداد کے جنوب میں سکندریہ شہر میں شیعہ زائرین کے قافلے پر ایک خود کش خاتون حملہ آوور کے حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شیعہ فرقے کے بارہویں امام مہدی کی سالگرہ کے موقع پر کربلا شہر میں کئی لاکھ شیعہ زائرین کا اجتماع متوقع ہے۔ اس موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ وارداتوں کو روکنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خواتین زائرین کی تلاشی لینے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو بھی پولیس میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں مزاحمت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی29 July, 2008 | آس پاس بغداد ٹرک دھماکے میں 12 ہلاک03 August, 2008 | آس پاس الصدر مزاحمت روکنے پر رضامند 08 August, 2008 | آس پاس الصدر کا غیر مسلح گروہ کا اعلان10 August, 2008 | آس پاس عراق: خودکش حملہ، اٹھارہ ہلاک15 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||