بغداد ٹرک دھماکے میں 12 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے مصروف ترین سنّی علاقے میں پاسپورٹ دفتر کے نزدیک ایک ٹرک بم دھماکے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ خبروں کے مطابق شمالی ضلع احمدیہ میں المغرب روڈ کے پاس ٹرک میں ایک دھماکہ ہوا۔یہ دھماکہ ایک بڑے شیعہ مذہبی جلسے میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے کچھ دن بعد ہی ہوا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے بغداد میں اب اتنے عام نہیں رہے ہیں اور سنہ 2004 کے بعد سے اب تک شہر میں تشدد میں کمی آئی ہے۔ امریکی فوج نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جولائی میں ہلاک ہونے والے اس کے فوجیوں کی تعداد سنہ 2003 سے اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔افسران کے مطابق جولائی میں صرف بارہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق اتوار کو ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ | اسی بارے میں عراق دھماکوں میں پچاس ہلاک28 July, 2008 | آس پاس طالبان، القاعدہ کو ختم کریں گے:اوبامہ15 July, 2008 | آس پاس عراق کے عالمی کمپنیوں سے معاہدے30 June, 2008 | آس پاس ایران کو عراق سے خطرہ نہیں: مالکی 08 June, 2008 | آس پاس عراق کا قرضوں میں نرمی کا مطالبہ29 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||