خودکش حملے میں 25 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دیالہ کے صوبے میں خودکش حملے میں پچیس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش حملہ آور نے پولیس ریکروٹوں کو جلاولہ کے شہر میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جو پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ خودکش حملہ آور ایک گاڑی میں اس مقام پر پہنچا تھا اور پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا تھا۔ دیالہ عراق کا خطرناک ترین صوبہ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت سےاس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ غیر ملکی افواج عراق سے 2011 کے اواخر تک واپس چلی جائیں گی۔ تاہم بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھورلڈ کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا انحصار عراق میں امن عامہ کی صورتحال پر ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: شیعہ زائرین پر خود کش حملہ16 August, 2008 | آس پاس امریکہ فوج 2011 میں عراق سے واپس23 August, 2008 | آس پاس عراق: خودکش حملہ، اٹھارہ ہلاک15 August, 2008 | آس پاس عراق میں خودکش حملے 19 ہلاک28 July, 2008 | آس پاس خود کش حملے، پینتیس ہلاک15 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||