عراق: دو امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی حصے میں موصل شہر سے مغرب میں دو امریکی فوجیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ان دونوں فوجیوں کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ باج کے شہر میں امدادی اشیاء بانٹ رہے تھے۔ ان امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے والا ایک عراقی فوجی تھا جس نے بعد میں اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیا۔ امریکی فوجی حکام اس عراقی فوجی کو اپنی حراست میں لینے کے لیے عراقی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس مہینے کے شروع میں بھی ایک عراقی فوجی نے دو امریکی فوجیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس عراقی فوجی نے بعد میں خود کو بھی ہلاک کر لیا تھا۔ | اسی بارے میں ’نیا معاہدہ نہیں‘ عراق کو وارننگ22 October, 2008 | آس پاس عراق: امریکی افواج مزید تین سال16 November, 2008 | آس پاس بغداد: امریکی فوج کے مخالف مظاہرہ21 November, 2008 | آس پاس بغداد: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک24 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||