بغداد: امریکی فوج کے مخالف مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقتدیٰ الصدر کے ہزاروں حامی عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایک بڑے احتجاج میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ یہ احتجاج عراق اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی سے متعلق منظور کیے گئے منصوبے کی مخالفت میں کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت امریکی فوجی دستے آئندہ سال عراق کے عام رہائشی علاقوں سے دستبردار ہو جائیں گے اور سن دو ہزار گیارہ میں عراق سے لوٹنا شروع کر دیں گے۔ لیکن مقتدیٰ الصدر کا مطالبہ ہے کہ امریکی فوج فوری طور پر عراق چھوڑ کر چلی جائیں۔ اس منصوبے پر عراق کی حکومت نے دستخط کر دیے ہیں جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ اگلے ہفتے اس پر ووٹنگ کروائےگی۔ عراق کے دیگر گروپوں نے بھی اس معاہدے پر اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ عراق میں ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجیوں کے علاوہ برطانیہ کے بھی چار ہزار ایک سو فوجی ہیں اور برطانیہ، عراق اور امریکہ کے درمیان مفاہمت طے پانے کا انتظار کر رہا ہے تا کہ اسی مفاہمت کو مثال کے طور پر استعمال کر سکے۔ | اسی بارے میں عراق: امریکی افواج مزید تین سال16 November, 2008 | آس پاس نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹرک اغواء10 November, 2008 | پاکستان فوج عراق سےکم افغانستان میں زیادہ09 September, 2008 | آس پاس پاکستان اہم میدان جنگ ہے: بش09 September, 2008 | آس پاس عراق سے فوجوں کی جزوی واپسی09 September, 2008 | آس پاس عراق خودکش دھماکہ 25 ہلاک16 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||