BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 December, 2008, 08:28 GMT 13:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فریقین پرتشدد کارروائی روکیں‘

غزہ
قراداد میں اسرائيل اور فلسطینی اتھارٹی کے نام کی بجائے ’فریقین‘ کا لفظ استعمال کیا گیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی سے فوری طور پر پرتشدد کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر انسانی حقوق کے لیے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر نوی پلّے نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے طاقت کا استعمال ’غیر متناسب‘ ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں سلامتی کونسل کے صدر نے غزہ اور اسرائيل میں تشدد کے حوالے سے سنیچر کی شام مشرق وسطٰی کی موجودہ صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

اس متفقہ طور پر منظور کی گئی قراداد میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی سے کہا گيا ہے کہ وہ فوری طور پر تشدد روک دیں۔

اتوار کے روز اقوام متحدہ کی طرف سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ ’سنیچر کی شب گئے سلامتی کونسل کے پندرہ ممالک پر مشتمل تمام اراکین نے بند دروازہ ہنگامی اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال میں شدت پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تشدد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔‘

سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں پڑھی گئی قراداد میں اسرائيل اور فلسطینی اتھارٹی کا نام لیے بغیر ’فریقین‘ سے تمام فوجی کارروائیاں فوراً بند کرنےکا کہا گيا ہے۔ اور حالات کو کنٹرول میں رکھنے پر زور دیا گیا ہے تا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیاں تصفیے کے تناظر میں سیاسی حل نکالا جائے۔

سلامتی کونسل کی پندرہ رکنی تنظیم کےاجلاس نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی سے غزہ میں انسانی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مبذول کرنے اور سرحد پار راستے کھولنے کو کہا ہے جس سے علاقے میں رہنے والے پندہ لاکھ فلسطینیوں کو درکار خوراک، ادویات اور تیل اور ديگر اشد اور بنیادی ضروریات فراہم کی جا سکیں۔

دوسری طرف نیویارک میں اتوار کی دوپہر مشہور راکفیلیر سینٹر سے پاکستانی اور عرب تارکین وطن سمیت مختلف عرب امریکیوں اور تارکین وطن کی تنظیموں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور تشدد کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی میں پاکستانیوں کی تنظیم یو ایس فریڈم فورم بھی شامل تھی جو نیویارک کی مصروف سڑکوں پر مارچ کرتی اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے قریب سیکنڈ ایونیو پر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔

اسی بارے میں
محاصرے سے موت اچھی ہے
28 December, 2008 | آس پاس
اسرائیلی حملوں پر ردِ عمل
27 December, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد