اسرائیلی حملوں پر ردِ عمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں کم سے کم ایک سو پچانوے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں سے گریز کرے۔ امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ حماس کو نشانہ بناتے ہوئے شہری ہلاکتوں سے گریز کرے۔ وائٹ ہاؤس نے حماس سے کہا ہے کہ وہ اگر فلسطین کے مستقبل میں کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنی ’دہشت گردانہ‘ کارروائیوں کو روکے۔ دوسری طرف عرب لیگ کے سربراہ امر موسیٰ نے غزہ کے بحران پر بات چیت کے لیے عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی علاقوں میں راکٹ پھینکنا بند کر دیں اور اسرائیل غزہ کی پٹی پر فضائی حملے بند کر دے۔ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل اور فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو پر امن طریقے سے دور کریں۔ برطانوی حکومت نے غزہ میں ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’جہاں ہم اسرائیل کی اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری سمجھتے ہیں وہیں ہم اس سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مزید شہری ہلاکتیں روکنے کے لیے حتی الامکان صبروتحمل کا مظاہرہ کرے۔ |
اسی بارے میں اسرائیلی میزائل حملوں میں195 فلسطینی ہلاک27 December, 2008 | آس پاس غزہ، ایندھن کی جزوی فراہمی11 November, 2008 | آس پاس غزہ: الفتح کے درجنوں حامی گرفتار26 July, 2008 | آس پاس غزہ دھماکہ، بچی سمیت پانچ ہلاک25 July, 2008 | آس پاس غزہ کا راستہ کھولنے کا فیصلہ29 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||