غیر امریکی فوج کے لیے ووٹنگ ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پارلیمنٹ نے غیر عراقی افواج کے ملک میں رہنے سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے امریکہ اور برطانیہ کے عراق میں رہنے سے متعلق قرار داد کی مدت اس ماہ کے اختتام تک ہے۔ عراق پارلیمنٹ کے سپیکر محمود المشہدنی نے غیر ملکی افواج کے عراق میں رہنے سے متعلق قرار داد پر ووٹ جنوری تک ملتوی کر دیا۔ برطانیہ نے کہا کہ وہ ایک ہنگامی پروگرام پر عمل کر رہا ہے جس کے تحت دسمبر کے بعد اس کے فوجی عراق میں موجود رہ سکیں گے۔ سنیچر کو اراکینِ پارلیمان نے اس بل کو مسترد کر دیا تھا جس میں برطانیہ اور دوسرے ملکوں کے چھ ہزار فوجیوں کو اکتیس دسمبر کے بعد عراق میں رہنے کی اجازت ملنا تھا۔ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت عراق میں غیرملکی افواج اس سال اکتیس دسمبر کے بعد عراق میں نہیں رہ سکتیں۔ البتہ ایک علیحدہ نوعیت کے معاہدے کے تحت امریکہ کے ایک لاکھ چالیس ہزار فوجیوں کو عراق میں سنہ دو ہزار گیارہ کے آخر تک رہنے کی اجازت ہے۔ عراق کے اراکینِ پارلیمان کہتے ہیں کہ نئی قرارداد کے تحت عراقی حکومت اب ہر اس ملک کے ساتھ معاہدہ کرے گی جس کی فوج یہاں موجود ہے۔ اس سے قبل برطانوی وزیرِ دفاع جان ہٹن نے کہا تھا کہ عراق کی پارلیمان میں ووٹ کا قضیہ ایک چھوٹا سے مسئلہ ہے لیکن انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ یہ حل ہو جائے گا۔ برطانیہ پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اس کے فوجی عراق سے اگلے برس جولائی کے آخر تک عراق سے چلے جائیں گے۔ فی الحال صورتِ حال یہ ہے کہ غیر امریکی افواج کو اقوام متحدہ کا دیا گیا مینڈیٹ دو ہفتے سے کم عرصے میں ختم ہونے والا ہے۔ جب اس پر ووٹنگ ہوئی تواس مسودہ قانون کو اڑسٹھ کے مقابلے میں اسی ووٹوں سے رد کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں عراق: امریکی افواج مزید تین سال16 November, 2008 | آس پاس عراق: دو امریکی فوجی ہلاک26 November, 2008 | آس پاس عراق: بم حملوں میں بتیس ہلاک02 December, 2008 | آس پاس عراق: برطانوی فوج کا انخلاء مارچ سے10 December, 2008 | آس پاس کرکوک دھماکہ: 47 ہلاک 102زخمی11 December, 2008 | آس پاس بغداد، صدر بش پر جوتے پھینکے گئے14 December, 2008 | آس پاس شیعہ گروپوں کی حمایت میں کمی15 December, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||