ماضی کے’بدعتی‘ گلیلیو کو پوپ کا خراجِ تحسین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سترہویں صدی کے ماہرِ فلکیات گیلیلیو کے سائنسی نظریات نے کسی زمانے میں کیتھولک چرچ کو ناراض کر دیا تھا لیکن اب پاپائے روم پوپ بینیڈکٹ نے گلیلیو کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آج سے چار سو برس پہلے گیلیلیو نے دور بین کی مدد سے فلکی مشاہدے شروع کیے تھے جس کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ بینیڈکٹ نے ماہرِ فلکیات کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ قوانینِ فطرت کو سمجھنے سے کائنات میں بکھری ہوئی قدرت خداوندی کی تعریف و توصیف کو جی چاہ سکتا ہے۔ انیس سو بانوے میں پوپ جان پال نے کہا تھا کہ کیتھولک چرچ کی جانب سے گیلیلیو کی مذمت کا عمل ایک المناک غلطی تھی۔ گیلیلیو نے اپنے سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے نہ کہ سورج زمین کے گرد چکر لگاتا ہے۔ ماہرِ فلکیات کے خیالات چرچ کے نظریات سے براہِ راست متصادم تھے کیونکہ کلیسا کا یہ عقیدہ تھا کہ زمین ساکن ہے اور زمین ہی مرکزِ کائنات ہے۔ چنانچہ ہوا یہ کہ گلیلیو کو سنہ 1633 میں بدعت کا مرتکب ٹھہرایا گیا اور مجبور کیا گیا کہ وہ سرِ عام اپنے سائنسی نظریات میں غلطی کا اعتراف کریں۔ اس کے بعد گلیلیو اپنی باقی تمام زندگی فلورنس کے باہر پہاڑی علاقے میں اپنے گھر میں نظر بند رہے۔ |
اسی بارے میں پوپ بینیڈکٹ کو سادگی کا مشورہ16 December, 2007 | آس پاس چینی بشپ کو پوپ کی منظوری21 September, 2007 | آس پاس پوپ نے امن مذاکرات پر زور دیا09 June, 2007 | آس پاس ’عراق: کچھ مثبت حاصل نہیں ہوا‘09 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||