پوپ بینیڈکٹ کو سادگی کا مشورہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطالوی فلم، سٹیج اور اوپیرا کے ڈائریکٹر فرانکو ظفیریلی نے کہا ہے کہ پوپ بینیڈکٹ کو اپنے زرق و برق لباس اور سرد مہری والی شبیہ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ فرانکو ظفیریلی نے اطالوی اخبار لا سٹیمپا کو بتایا کہ پوپ بینیڈکٹ بہت سرد مہری سے گفتگو کرتے ہیں جو ان کے ارد گرد ہونے والے واقعات سے لگا نہیں کھاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا وقت نہیں ہے کہ وہ انتہائی اعلیٰ پائے کا پاپائی لباس زیب تن کریں۔ انہوں نے آنجہانی پوپ جان پال دوئم کے انتہائی پرسکون رویے اور ان کے سرکاری لباس کا پوپ بینیڈکٹ کے رویے اور لباس سے مقابلہ کیا۔ فرانکو ظفیریلی کے مطابق پوپ بینیڈکٹ میں اپنے پیش رو کی طرح کی شخصی کشش نہیں ہے اور اس لیے انہوں نے یہ کمی زرق و برق لباس کے ذریعے پوری کرنے کی کوشش کی ہے، جیسے سنجاب کی پٹی سے مزین سرخ ویلوٹ کی ٹوپی جو سن انیس سو تریسٹھ میں پوپ جان تئیس کی وفات کے بعد انہیں پہنی گئی۔ جب انہوں نے فر لگی سرخ ٹوپی پہنی تو کچھ لوگوں نے اسے غلطی سے سانتا کلوز کا ہیٹ سمجھ لیا۔ ڈیزائنر کی حیثیت سے رومن کیتھولک عقیدے کے مالک فرانکو ظفیریلی کی خدمات پوپ جان پال دوئم کے عہد میں بڑی بڑی تقریبات کے موقع پر کئی بار حاصل کی گئیں۔ انہوں نے اطالوی اخبار کو بتایا کہ وہ پوپ بینیڈکٹ کی ڈیزائنر کی حیثیت سے کام بڑی خوشدلی سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں سرکاری طور پر نگرانی کا کام سپرد کیا گیا تو وہ اپنا تمام وقت اس کام کے لیے وقف کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جرمنی نژاد پوپ بینیڈکٹ کو ذاتی طور پر اچھی طرح جانتے ہیں۔ ’انہیں اس بات کو بہت اہمیت دیتے ہیں کہ پوپ کو کس طرح نظر آنا چاہیے۔‘ ابھی تک ویٹیکن کی کی طرف سے فرانکو ظفیریلی کی پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||