BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 September, 2007, 17:16 GMT 22:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی بشپ کو پوپ کی منظوری
جوسف لی شان
1951 میں چین اور ویٹکن کےتعلقات خراب ہوگۓ تھے
چین میں پچاس سال میں پہلی دفعہ پوپ کی منظوری کے بعد بیجنگ میں ایک نئے کیتھولک بشپ کو تعینات کیا گیا ہے۔

بیالیس سالہ فادر جوسف لی شان کو تیانانمین سکوئیر کے قریب واقع ایک کتھیڈرل کا بشپ بنایا گیا ہے۔

ان کے پیشرو، فوٹیشان کو چینی حکومت نے ویٹیکن سے اجازت لیے بغیر بشپ بنا دیا تھا جو کہ گزشتہ کئی برسوں چین کی حکومت کی عادت بن چکی تھی۔

جولائی میں ویٹیکن کے وزیر خارجہ کارڈنل ٹارسسکو برتون نے کہا تھا کہ فادر لی اس عہدے کے لئے بہترین ثابت ہوں گے۔

چین نے 1951 میں ویٹکن سے اپنے تعلقات خراب کر لیے تھے اور چین کی عیسائی آبادی دو حصوں میں بٹ گئی تھی۔ ایک حصے کے لوگوں نے پیٹریاٹک چرچ کو ماننا شروع کر دیا جبکہ دوسرے ویٹکن کے وفادار زیرزمین چرچ کو مانتے رہے ہیں۔

اختلافات شروع ہونے کی وجہ یہ تھی کہ پیٹریاٹک چرچ ویٹکن سے بشپ بنانے کے لئے اجازت لینا غیر ضروری سمجھتا تھا۔

مگر پوپ بینیڈکٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے جون میں چین کے کیتھولکس کو صلح کرنے کے لئے خط بھیجا اور ان کے بنائے ہوئے کئی بشپز کو قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لیکن بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ ویلی نے روم سے بتایا کے گزشتہ سال دونوں طرف سے معاملہ ناگوار رہا۔ پوپ نے چین کے فیصلے میں ان کو نہ شامل کرنے پر افسوس کیا جبکہ چین نے پوپ سے چین کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کی شکایت کی۔

چین2004: چین کا سال
چین نے تجزیہ نگاروں کو درست ثابت کر دیا
امریکی پرچم’چین امریکہ سے اچھا‘
عالمی جائزے میں چین امریکہ سے زیادہ مقبول
اسی بارے میں
عالمی رائے چین کے حق میں
06 March, 2005 | صفحۂ اول
تیس نئے کارڈنل تقرر
21 October, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد