| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیس نئے کارڈنل تقرر
پاپائے روم نے تیس نئے کارڈنل تقرر کئے ہیں۔ ان نئے کارڈنلز کی حلف برداری ویٹیکن سٹی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی ہے ۔ مبصرین پوپ جون پال کے اس فیصلے کو اس لئے خاص اہمیت دے رہے ہیں کہ یہ نئے کارڈنل بھی اگلے پاپا کے انتخاب میں شریک ہونگے۔ پوپ کے بعد کارڈنل کا عہدہ کلیسہ روم میں سب سے اعلیٰ عہدہ ہوتا ہے۔ نئے پوپ کے انتخاب میں صرف وہ کارڈنل نہیں شریک ہو سکتے جن کی عمر اسی برس سے زیادہ ہو۔ یوں ان تیس نئے کارڈنلز میں سے چھبیس انتحابی عمل میں شریک ہونگے۔ ان تیس کے علاوہ پوپ جون پال نے مزید ایک کارڈنل تقرر کریں گے تاہم ان کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ نئے کارڈنلز میں نصف سے زیادہ کا تعلق یورپ سے ہے۔ اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ افریقی ممالک گانا، سوڈان اور نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے پادریوں کو کارڈنل بنایا گیا ہو۔ نئے کارڈنلز میں بھارت، ویت نام، امریکہ اور گواتیمالا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ پوپ جون پال دؤم کا تعلق پولینڈ سے تھا اور وہ ساڑھے چار سو سال میں پہلے پوپ ہیں جن کا تعلق اٹلی سے نہیں تھا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اب ویٹیکن کی کوشش ہوگی کہ پھر ایک اطالوی کو پوپ بنایا جائے۔ کُل ایک سو پینتیس کارڈنل اگلے پوپ کا انتخاب کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||