عالمی رائے چین کے حق میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کی عالمی سروس کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق عالمی سطح پر لوگوں میں چین کا امریکہ اور روس سے زیادہ مثبت تاثر ہے۔ بائیس ممالک میں لوگوں سے پوچھنے پرمعلوم ہوا کہ اڑتالیس فیصد کے خیال میں چین کا کردار مثبت ہے۔ پچاس فیصد افراد کی برطانیہ کے بارے میں ایسی ہی رائے تھی۔ سروے میں حصہ لینے والے افراد کی اکثریت نے کمیونسٹ چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت کے بارے میں بھی اچھی رائے کا اظہار کیا۔ ان ایشیائی ممالک میں بھی جن میں چین کے عزائم کے بارے میں ہمیشہ سے تشویش پائی جاتی تھی چین کے لیے نرم رویہ دیکھنے میں آیا۔ جاپان واحد ملک تھا جہاں پر صرف بائیس فیصد لوگوں نے چین کے بارے میں اچھی رائے دی۔ سروے میں شامل پچیس فیصد افراد نے منفی رائے دی جبکہ اکثریت نے رائے نہیں دی۔ بی بی سی عالمی سروس نے یہ سروے گلوب سکین اور پروگرام آن انٹرنیشنل پالیسی ایٹیٹیوڈز( Programme on International Policy Attitudes) پی آئی پی اے کے ڈائریکٹر سٹیون کل نے کہا کہ چین کے بارے میں مثبت رائے سروے میں شامل اڑتیس فیصد افراد کا کہنا تھا کہ امریکہ کا دنیا میں مثبت کردار ہے جبکہ چھتیس فیصد افراد کی روس کے بارے میں یہ رائے تھی۔ جہاں چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں مثبت رائے ظاہر کی گئی وہیں اس کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان میں آسٹریلیا، جاپان، امریکہ اور کچھ یورپی ممالک شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||