غیرامریکی افواج، مجوزہ قانون مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پارلیمان نے اس مسودہ قانون کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت برطانیہ، آسٹریلیا اور چند اور ممالک کی افواج کو دو ہزار آٹھ کے بعد بھی ملک میں رہنے کی اجازت دینے کی تجویز تھی۔ عراق میں غیرملکی افواج اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت اکتیس دسمبر کے بعد عراق میں نہیں رہ سکتیں۔ بغداد میں بی بی سی کی نامہ نگار کیرولائن وائیٹ کا کہنا ہے کہ اس مسودہ قانون کا منظور ہونا بہت ہی اہم تھا کیونکہ اس کے ذریعے غیرملکی افواج کو عراق میں قانونی طور پر رہنے کی اجازت مل جاتی۔ ان افواج کو اقوام متحدہ کا دیا گیا مینڈیٹ دو ہفتے سے کم عرصے میں ختم ہونے والا ہے اور امید یہی تھی کہ عراقی پارلیمان آج اس قانون کو منظور کر لے گی تاکہ بصرہ میں چار ہزار برطانوی فوجی مزید کچھ عرصہ عراق میں رہ سکیں۔ لیکن اس مسودہ قانون کو اڑسٹھ کے مقابلے میں اسی ووٹوں سے رد کر دیا گیا۔ ایک کرد رکن پارلیمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی جماعت اور وزیر اعظم کی دعوۃ پارٹی نے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ’تاہم کئی ایم پی موجودہ قانون کے مسودے پر خوش نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ اُس معاہدے سے زیادہ ملتا جلتا ہو جو امریکہ اور عراق کے درمیان طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی فوج کو دو ہزار گیارہ کے آخر تک عراق میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘ اب اس مسودہ قانون کو ترامیم کے لیے عراقی کابینہ کو واپس بھیجا جائے گا اور اس کے بعد جو بھی نیا قانون منظور کیا جائے گا وہ برطانیہ، آسٹریلیا، رومانیہ، ایسٹونیا، ایل سالواڈور اور نیٹو کی افواج کا عراق میں مستقبل طے کرے گا۔ گزشتہ ہفتے برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن بغداد پہنچے تھے جہاں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ برطانوی فوج اگلے سال جولائی تک عراق سے نکل جائے گی۔ | اسی بارے میں عراق: امریکی افواج مزید تین سال16 November, 2008 | آس پاس عراق: دو امریکی فوجی ہلاک26 November, 2008 | آس پاس عراق: بم حملوں میں بتیس ہلاک02 December, 2008 | آس پاس عراق: برطانوی فوج کا انخلاء مارچ سے10 December, 2008 | آس پاس کرکوک دھماکہ: 47 ہلاک 102زخمی11 December, 2008 | آس پاس بغداد، صدر بش پر جوتے پھینکے گئے14 December, 2008 | آس پاس شیعہ گروپوں کی حمایت میں کمی15 December, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||