’اخلاقی وقار بحال کروں گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ’دنیا میں امریکہ کا سابقہ اخلاقی وقار بحال کریں گے۔‘ صدارتی انتخاب کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ عراق سے امریکی فوج واپس بلائیں گے، افغانستان میں مزید دستے بھیجیں گے اور گوانتانامو بے کا قید خانہ بند کریں گے۔ ’میں اس بات کو بقینی بناؤں گا کہ ہم کسی کوایذائیں نہ پہنچائیں۔‘ مسٹر اوباما نےیہ بھی کہا کہ امریکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا ضروری ہوگا، وہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں اور ان لوگوں کو جو اپنے گھروں کے قرض ادا نہیں کر پا رہے ہیں، امداد فراہم کی جائے گی۔ بی بی سی کی سارا مورس کا کہنا ہےکہ سی بی ایس کے ساتھ اس انٹرویو میں مسٹر اوباما کافی پرسکون نظر آئے۔ انہوں نے قومی سلامتی، معیشت اور اپنی کابینہ میں ممکنہ تقرریوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی اولین ترجیح یہ ہے کہ قومی سلامتی کی ٹیم جلدی سے جلدی تشکیل دیدی جائے کیونکہ ’انتخاب جیتنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے دوران کی مدت میں دہشت گردی کے حملے کا خطرہ رہتا ہے۔‘ مسٹر اوباما نے یہ بھی کہا کہ ایک ترجیح یہ ہوگی کہ القاعدہ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا جائے اور یہ کہ اوسامہ بن لادن کو پکڑنا یا ہلاک کرنا امریکہ کی سکیورٹی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا میں واقع گوانتانامو بے قیدخانہ بند کر دیا جائے گا اور ’ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ کسی کو ایذائیں نہ دی جائیں‘ کیونکہ دنیا میں ’امریکہ کا سابقہ وقار بحال کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔‘ | اسی بارے میں وائٹ ہاؤس میں اوبامہ، بش ملاقات10 November, 2008 | آس پاس بش کی پالیسی بدلیں گے: اوباما 10 November, 2008 | آس پاس باراک اوباما کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع06 November, 2008 | صفحۂ اول کلنٹن، اوباما کی مدد پر تیار01 July, 2008 | آس پاس ہیلری اور اوبامہ کی مشترکہ ریلی28 June, 2008 | آس پاس اوباما کی مقبولیت میں اضافہ02 November, 2008 | آس پاس صدارتی امیدوار، بیویاں اور تقاریر03 September, 2008 | آس پاس میکین: خاتون نائب صدر کا انتخاب 29 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||