BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2008, 17:52 GMT 22:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرزئی کی ملا عمر کو امن پیشکش
ملاعمر، فائل فوٹو
امریکہ نے ملا عمر کی گرفتاری پر یا ان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو کئی ملین ڈالر کا انعام دینے کااعلان کیا ہوا ہے
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکہ کو مطلوب طالبان رہنما ملا عمر کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ امن مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں تو اُن کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حامد کرزئی نے پیشکش امریکہ کی جانب سے ملا عمر کی گرفتاری پر یا ان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو کئی ملین ڈالر انعام دیے جانے کے اعلان کے باوجود کی ہے۔


افغان صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کو اُن کی اِس پیشکش سے اتفاق نہیں ہے تو یہ ممالک افغانستان سے چلے جائیں یا انہیں صدر کے عہدے سے ہٹا دیں۔

اب تک اس پیشکش پر شدت پسندوں کی جانب کوئی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

طالبان رہنما ملا عمر کو دوہزار ایک میں اس وقت گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا جب افغانستان میں طالبان کی حکومت ختم کی گئی تھی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر عالمی بحث میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ آیا طالبان سے بات چیت افغانستان کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے یا نہیں۔

افغان صدر حامد کرزئی نے دارالحکومت کابل میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر مجھے یہ جواب ملا کہ وہ (ملا عمر) افغانستان آنے یا امن کے لیے بات چیت کرنے پر آمادہ ہیں تو میں افغان صدر کی حیثیت سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا ’اگر میں کہتا ہوں کہ میں ملا عمر کے لیے تحفظ چاہتا ہوں تو اس کے بعد عالمی برادری کے لیے دو راستے ہیں: اگر وہ اتفاق نہیں کرتے تو مجھے ہٹا دیں یا خود چلے جائیں اور دونوں ہی اچھے ہیں‘۔

حامد کرزئی نے مزید کہا ’اگر وہ افغانستان میں امن کی بنا پر مجھے بزور ہٹاتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔ لیکن اگر انہیں اس سے اتفاق نہیں ہے تو وہ جا سکتے ہیں تاہم ہم ابھی اس مرحلے میں نہیں ہیں۔‘

اسی بارے میں
ملا عمر کو رابطے کی پیشکش
09 January, 2006 | آس پاس
’اسامہ زندہ ہیں‘ کرزئی
31 January, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد