’اسامہ، ملا عمر پاکستان میں ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ طالبان کے رہنما ملاء عمر اوراسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے کمانڈر پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ امریکی اہلکار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان رہنما، ملاء عمر کے ساتھ کوئٹہ میں چھپے ہوئے ہیں جہاں سے انہوں نے افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں کرائی ہیں۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستان کے مغربی قبائلی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد نے بار بار تردید کی ہے کہ ملا عمر یا اسامہ بن لادن پاکستان میں ہیں۔ امریکی اہکار نے جو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’اسامہ بن لادن، ایمن الظواہری اور القاعدہ تنظیم کے رہنما پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ طالبان کی مجلسِ شوریٰ کے رہنما جن کی قیادت ملا عمر کے پاس ہے، کوئٹہ میں رہتے ہیں۔‘ امریکی اہلکار نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں ملا عمر اور اسامہ بن لادن کی پاکستان میں مبینہ رہائش کی اطلاع کہاں سے ملی تاہم انہوں نے کہا کہ القاعدہ اپنی تمام منصوبہ بندی قبائلی علاقوں سے کر رہی ہے جبکہ ملا عمر طالبان کو جنگی حکمتِ عملی سے متعلق ہدایات کوئٹہ سے دیتے ہیں۔‘ گزشتہ ہفتے طالبان کے ترجمان محمد حنیف نے بھی ملا عمر کے بارے میں اسی طرح کے دعوے کیے تھے لیکن پاکستان نے ان دعووں کو مسترد کر دیا تھا۔ محمد حنیف نے کہا تھا کہ ملا عمر کی حفاظت پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کر رہی ہے۔ گزشتہ سال افعان صدر حامد کرزئی نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے تھے۔ | اسی بارے میں ملا عمر کا ’جہاد‘ کا نیا اعلان31 January, 2004 | آس پاس ملا عمر کو رابطے کی پیشکش09 January, 2006 | آس پاس ’اسامہ اور ملا عمر زندہ ہیں‘15 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||