BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 January, 2004, 20:18 GMT 01:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسامہ زندہ ہیں‘ کرزئی
افغان صدر کرزئی
افغان صدر حامد کرزئی اس سے قبل ملا عمر کی پاکستان میں روپوشی کے بارے میں بھی بیان دے چکے ہیں۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن شاید زندہ اور پاکستان سے ملحقہ سرحد پر کہیں روپوش ہیں۔

کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والے ویڈیو پیغامات سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ اسامہ زندہ ہیں اور پاک افغان سرحد کے دشوار گزار علاقے میں کہیں روپوش ہیں۔

صدر حامد کرزئی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں بعض اخبارات کے دفاتر کو ایک ایسا بیان موصول ہوا ہے جسے افغانستان کی معزول طالبان حکومت کے سربراہ ملا عمر سے منسوب کیا جارہا ہے۔

پشتو زبان میں تحریر اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری امریکی ظلم و استبداد کی لہر جلد ہی ختم ہوجائے گی۔ پیغام میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں طالبان کا ساتھ دیں۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ عبوری حکومت ملک میں جمہوریت یا امن قائم نہیں کرسکی۔

دریں اثنا، افغان دارالحکومت کابل میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایک مشترکہ اجلاس کے بعد پاکستان، افغان اور امریکہ کے حکام اس امر پر رضامند ہوگئے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کی حکومتیں ان شدت پسندوں کی سرکوبی کے لیے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شدت پسند دونوں ممالک کی سرحد پر روپوش ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد