سابق وزرائےاعظم بات کے لیے راضی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش میں آئندہ دسمبر میں عام انتخابات سے قبل ملک کی دو سابق وزرائے اعظم شیخ حسینہ واجد اور خالدہ ضیاء آپس میں ملاقات کے لیے راضی ہوگئی ہیں۔ ملک کی عارضی حکومت دونوں میں ملاقات کی خواہاں تھی۔ بنگلہ دیش کے اخبارات کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ بات چیت کے لیے ایک ایجنڈا چاہتی ہیں جبکہ خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ گفتگو کسی ایک خاص موضوع تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ اخبار ڈیلی سٹار نے لکھا ہے کہ شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ’میں بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں لیکن وہ کسی ایجنڈے پر مبنی ہونی چاہیے۔ صرف ملاقات کر کے ایک کپ چائے پینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔‘ ادھر خالدہ ضیاء کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ’وہ میڈیا کے ذریعے اپنے ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔‘ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’دو سابق وزرائے اعظم اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان بات چیت کے لیے کسی خاص ایجنڈے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ سوچتی ہیں کہ اگر بات چیت کسی خاص ایجنڈے پر مبنی رہی تو وہ اس قدر نتیجہ خیز نہیں ہوگی جس کی توقع ہے۔‘ دونوں خواتین بنگلہ دیش کے اقتدار پر قابض رہ چکی ہیں اور سیاسی طور ایک دوسرے کی سخت حریف ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سنہ انیس نوے سے بات چیت نہیں ہوئی ہے اور دونوں کی ذاتی عداوت سے ملک کی سیاست جمود کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔ ملک کی عبوری حکومت ان دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے لیے کوشش کرتی رہی ہے۔ فوجی حکومت کے مشیر حسین ظل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکام دونوں کے درمیان بات چیت کے انتظام کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں کیونکہ دونوں بیگمات بنگلہ دیش میں مقبول ہیں۔ خالدہ ضیاء اور شیخ حسینہ میں پچھلی بار ملاقاتیں سنہ انیس سو نوے میں ہوئی تھی جب دونوں نے فوجی حکمراں حسین محمد ارشاد کے خلاف عوامی انقلاب کی مہم چلائی تھی۔ لیکن اس کے بعد ہی سے دونوں میں شدید اختلافات ہوگئے جو ابھی تک دونوں رہنماؤں کے حامیوں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی لیڈر خالدہ ضیاء گزشتہ دو عشروں سے یکے بعد دیگرے ملک کی وزیراعظم اور اپوزیشن رہمنا کا رول ادا کرتی رہی ہیں۔ | اسی بارے میں شیخ حسینہ کی ڈھاکہ واپسی06 November, 2008 | آس پاس خالدہ ضیاء ضمانت پر رہا12 September, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش: بلدیاتی انتخابات کا اعلان21 June, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش: شیخ حسینہ امریکہ روانہ12 June, 2008 | آس پاس بنگلہ دیش: شیخ حسینہ رہا11 June, 2008 | آس پاس حرکت الجہاد بنگلہ دیش پر کڑی نظر07 March, 2008 | آس پاس ’شیخ حسینہ مخالف مقدمہ غیرقانونی‘07 February, 2008 | آس پاس شیخ حسینہ پر بدعنوانی کا مقدمہ13 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||