BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 November, 2008, 09:20 GMT 14:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیا سارا پلین جیسا نظر آنا ہے؟

ہیلوؤین ماسک
باراک اوبامہ، سارا پیلن اور پلمبر جو کے ماسک کافی مقبول ہیں
اگر آپ امریکہ میں رہ رہے ہوں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر کبھی صدر کے عہدے کے امیدوار یا پھر الاسکا کی گورنر سارا پیلن آ جائيں۔

لیکن فرق صرف اتنا ہوگا کہ یہ لوگ آپ سے آپ کا ووٹ نہیں بلکہ مٹھائیاں لینے آئيں۔

گھبرائیے نہیں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اچانک ان امیدواروں کو ووٹ کی جگہ مٹھائیاں کھانے کی خواہش ہو رہی ہے بلکہ یہ لوگ اس برس کے سب سے مقبول لباس میں آپ سے ملنے آ سکتے ہیں۔

یہ لوگ براک اوبامہ اور جان مکین کے ماسک پہنے ہوئے ہوں گے جو اس وقت امیزون ڈاٹ کام سمیت کئی خصوصی ملبوسات کی دکانوں میں دستیاب ہیں۔

ملبوسات کی اس قسم کی فروخت 2004 کے صدارتی اتنخابات ميں دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔

نیویارک میں واقع ریکی کسٹیوم شاپ کے سی ای او ٹوڈ کینگ اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں’ چار برس قبل سیاسی ملبوسات اس قدر مقبول نہیں ہوئے تھے کیونکہ اس بار مسٹر بش ایک بار پھر انتخابات لڑ رہے تھے اور سنیٹر جان کیری کے اس قدر ماسک موجود نہیں تھے۔‘

اس کے علاوہ کئی ایسی ویب سائٹز بھی ہیں جہاں سے سارا پیلن کے ’ ہیلوئین‘ ملبوسات کو آپ خود اپنے حساب سے تیار کر سکتے ہیں۔

اب سارا پیلن بننا اب بہت آسام ہے

اسی قسم کی ایک ویب سائٹ ہے ’ ای ہاؤڈاٹ کام‘ جو پانچ مرحلوں والی ایک گائیڈ فراہم کر رہی ہے۔ خود کو سارا پلین کا ایک مداح بتانے والی جیری ڈین نے یہ ویب سائٹ ڈیزائن کی ہے۔ اس ویب سائٹ کو 14000 مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

جیری ڈین کا کہنا ہے ’سب سے مشکل کام سارا پلین جیسے کالے بالوں کو بنانا تھا اور دوسرے ان کے جیسے چشمے تیار کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ان کا سوٹ بھی تیار کرنا تھا جس کے لیے ایک جیکٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔‘

جیری ڈین اس بات کا پورا پورا خیل رکھتی ہیں کہ کس طرح آپ سارا پیلن کی طرح نظر آ سکتی ہیں۔

آپ صرف کمپیوٹر کے کچھ بٹن دبا کر اور تقریبا پچاس ڈالر خرچ کر کے سارا پیلن کے ملبوسات آسانی سے گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ نائب صدر کے دوسرے امیدوار جو بائڈن کا چہرا ہیلوؤین ملبوسات سے غائب ہے۔ لیکن ان کے برعکس ہلیری کلنٹن کا ماسک کافی مقبول ہے۔ وہیں اس پلمبر جو کا ماسک بھی کافی مقبول ہے جو آخری صدارتی بحث میں کافی مقبول ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
جان مکین کا سیاسی سفر
28 October, 2008 | آس پاس
تہلکہ مچانے والے اوباما
28 October, 2008 | آس پاس
مختلف مسائل، مختلف رائے
28 October, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد