BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اہم ریاستوں میں کیا نیلا، کیا لال

باراک اوبامہ
پینسلوینیا میں باراک اوبامہ کو تریپن فی صد اور مکین کو چھیالیس فی صد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے: پولسٹر ڈاٹ کام
اب جبکہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں بمشکل سات روز رہ گئے ہیں لیکن دونوں امیدواروں جان مکین اور باراک اوبامہ نے اپنی مہم کا تمام زور انتخاباتی میدان کار زار بنی ہوئی ریاستوں اوہائیو پیینسلوینیا اور ورجینیا میں لگایا ہوا ہے۔

گزشتہ انتخابات میں انہی تین ریاستوں سے صدر جارج بش دو مرتبہ بھاری ووٹوں سے انتخابات جیت کر آئے تھے۔

منگل کے روزڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوباما اور ریپبلکن صدارتی امیدوارجان مکین پینسلوینیا میں ہزاروں کی ریلیوں سے خطاب کیا۔ یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں دو ہزار چار کے انتخابات میں صدر بش بھاری اکثریت سے جیت کر آئے تھے۔ لیکن اب باراک اوباما نے بھی وہاں زبردست حمایت حاصل کی ہوئی ہے کیونکہ ان ریاستوں میں کالجوں و یونیورسٹیوں کے طالب علموں اور سیاہ فام نوجوان ووٹروں کی حمایت انہیں جاصل ہو گئی ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کی ایک مؤقر ویب سائٹ پولسٹر ڈاٹ کام کے مطابق، پینسلوینیا میں باراک اوباما کو تریپن فی صد اور مکین کو چھیالیس فی صد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

پینسلوینیا کے بڑے شہر فلاڈیلفیا کے قریب ایک یونیورسٹی میں منگل کی صبح باراک اوباما نے برستی بارش میں دس ہزار سے زائد لوگوں کی ریلی کو خطاب کیا۔ جیکٹ اور جینز میں ملبوس باراک اوباما نے صدر بش کی گزشتہ آٹھ سالہ پالیسیوں کو اقتصادی حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپنے حریف ریپبلکن صدارتی امیدوار جان مکین کی انتخابی مہم کے دوران انکی وضع کردہ اقتصادی پالیسیوں کو بھی موجودہ بش دور سے مختلف قرار نہیں دیا۔

جبکہ جان مکین نے اپنی پینسلوینیا کی ریلی میں باراک اوباما پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا ’باراک اوباما ری ڈسٹری بیوشن ان چیف بننا چاہتے ہیں جبکہ میں کمانڈر انچیف بننا چاہتا ہوں، باراک اوباما دولت کی تقسیم چاہتے ہیں جبکہ میں ہر کسی کو دولت مند دیکھنا چاہتا ہوں اور باراک اوباما کامیاب لوگوں کو ناکام کرنا چاہتا ہے جبکہ میں ہر کسی کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں۔‘

ابتدائی ووٹنگ
ماضی کے بر عکس ابتدائی ووٹنگ میں اس بار ڈیموکریٹس کا پلا بھاری ہے
بعد میں جان مکین نے فاکس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باراک اوباما پر بلاواسطہ سوشلسٹ ہونے کا الزام کچھ اس طرح لگایا ’وہ (اوباما) سوشلسٹ ہیں کہ نہیں اس کا فیصلہ نظریہ دانوں کو کرنا ہے۔‘

رائے عامہ کے جائزوں کے ایک ریپبلیکن ماہر کا ماننا ہے کہ اگرچہ پینسلوینیا جیسی ریاست میں اب سینیٹر جان مکین سے باراک اوباما آگے نکل گئے ہیں لیکن ان پر لبرل ہونے کا لیبل لگنے سے گھریلو خواتین اور دیہی ووٹ جان مکین کو پڑنے کے امکان بڑھ سکتے ہیں۔

ریپبلکن را‎ئے عامہ کے جائزہ کاروں کے مطابق، باراک اوباما گزشتہ چالیس برسوں سے اپنے پیشرو ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں سے بڑھ کر لبرل ہیں بلکہ وہ جدید زمانے کے امریکہ میں سب سے زیادہ لبرل ڈیموکریٹ امیدوار ہیں۔ وہ اپنے پیشرو صدارتی امیدواروں جمی کارٹر اور بل کلنٹن سے بہت زیادہ لبرل دیکھے جارہے ہیں اور اسکا فائدہ جان مکین کو ملے گا۔

ریپبلکن جائزہ نگاروں کا ماننا ہے کہ باراک اوباما کے لیے کانٹے کے مقابلے والی ریاستوں میں اٹھارہ سال سے لیکر انتیس سال کی عمروں کے سیاہ فام نوجوان ووٹروں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کا بے مثال ٹرن آؤٹ اوباما کو پڑنا ہے۔

سینیٹر جان مکین جنہوں نے اگرچہ گزشتہ اتوار کو اوہائيو میں سفید فام سٹیل مل مزدوررں کی اکثریت کی حمایت حاصل کرلی تھی نے منگل کے روز فاکس ٹی وی پر اوہائيو ریاست سے ووٹ چوری ہونے کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا۔

اوہائیو وہ ریاست ہے جہاں سے سنہ دو ہزار چار میں صدر بش اپنے حریف جان کیری کے مقابلے میں پندرہ فی صد کی سبقت سے جیتے تھے۔ جبکہ سینیٹر باراک اوبامہ نے منگل کو رات گئے ورجینیا کے شہر ہیریسنبرگ میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ ورجینیا ریاست ریپبلکن پارٹی کا سخت گڑھ اور وائٹ ہاؤس جانے کے لیے ایک کلید یا کنجی سمجھی جاتی ہے جہاں سے صدر بش دو ہزار اور دو ہزار چار میں دونوں مرتبہ بھاری اکثریت سے جیت کر آئے تھے لیکن کئي مبصرین تا حال اس سرخ ریاست کو اگر نیلا نہیں تو نیلا مائل بنتا ضرور دیکھ رہے ہیں۔

اسی بارے میں
جان مکین کا سیاسی سفر
28 October, 2008 | آس پاس
تہلکہ مچانے والے اوباما
28 October, 2008 | آس پاس
مختلف مسائل، مختلف رائے
28 October, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد