BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 October, 2008, 14:07 GMT 19:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باراک اوبامہ کی برتری میں کمی
باراک اوبامہ
معاشی بحران کے سبب ڈیموکریٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا
امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک تازہ انتخابی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار باراک اوبامہ کی ریپبلیکن امیدورار جان مکین پر برتری نو پوائنٹ سے کم ہو کر پانچ فیصد رہ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹر، سی سپین اور زوگبی کے اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک مشترکہ جائزے کے مطابق باراک اوبامہ کو انچاس فیصد جبکہ جان مکین کو چوالیس فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔مبصرین کے مطابق انتخابی جائزوں میں دو اعشاریہ نو فیصد غلطی کا مارجن بھی ہوتا ہے۔

امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام امریکی صدراتی امیدوار باراک اوبامہ ایک موقع پر بارہ پوائنٹ کی برتری حاصل تھی جو گھٹ کر پانچ پوائنٹ تک رہ گئی ہے۔

تازہ سروے کے مطابق جان مکین کو درمیانی آمدن کے لوگوں میں مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جو شاید باراک اوبامہ کی طرف بڑے کاروباروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کی بات کرتے ہیں۔ جبکہ باراک اوبامہ پینتیس ہزار ڈالر کی سالانہ آمدن کے لوگوں میں اب بھی مقبولیت حاصل ہے۔

رائے شماری کے جائزوں کے ماہر جان زوگبی کے مطابق جان مکین کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ باراک اوبامہ کی برتری روزانہ کی بنیاد پر کم ہو رہی ہے۔

باراک اوبامہ کو ابتدا میں ملک میں مالیاتی بحران پر بات چیت کرنے کی وجہ سے زیادہ ووٹروں کی حمایت حاصل ہوئی لیکن اب جان مکین نے بھی معیشت کے بارے میں اپنے خیالات کے اظہار میں بہتری پیدا کی ہے۔

باراک اوبامہ جان مکین کو ریپبلیکن صدر جارج بش کی ناکام پالیسوں توسیع قرار دے رہے ہیں۔

البتہ باراک اوبامہ کو آزاد ووٹروں میں چودہ پوائنٹ کی واضح برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں
صدارتی بحث میں کون جیتا؟
27 September, 2008 | آس پاس
بی بی سی کا انتخابی سفر
15 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد