کابل میں دو غیرملکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر دو غیر ملکیوں کو ہلاک کر دیا اور پھر خود اپنی جان لے لی۔ وزیر داخلہ محمد حنیف نے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق برطانیہ سے اور دوسرے کا جنوبی افریقہ سے تھا۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ دونوں کوریر کمپنی ڈی ایچ ایل سے وابستہ تھے۔ یہ واقعہ کابل کے شیر پور علاقے میں ڈی ایچ ایل کے دفتر کے باہر پیش آیا۔ اس علاقے میں غیرملکی کافی تعداد میں رہتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق سکیورٹی گارڈ بھی اسی کمپنی میں ملازم تھا۔ گزشتہ پیر کو کابل میں ہی امدادی ایجنسیوں کے لیے کام کرنے والی کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ چوتینس سالہ گیل ولیمز کی برطانوی اور جنوبی افریقی شہریت تھی۔ طالبان نے کہا تھا کہ ولیمز کو اس لیے گولی مار دی گئی کیونکہ وہ ایک کرسچن ادارے کے لیے کام کرتی تھی۔ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ اگست میں کابل میں ہی تین غیرملکی خواتین کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار مارٹِن پیشنس کا کہنا ہے کہ اب تک کابل کو محفوظ علاقہ سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہاں ہونے والے حملوں سے یہ تاثر ختم ہو رہا ہے۔ |
اسی بارے میں ’لڑائی سے بچ کر افغانستان کا رخ‘29 September, 2008 | آس پاس افغان پولیس سربراہ کو قتل کر دیا28 September, 2008 | آس پاس شہری ہلاکتوں میں’تین گنا اضافہ‘08 September, 2008 | آس پاس ’حملے میں ساٹھ بچے ہلاک ہوئے‘26 August, 2008 | آس پاس خوست: نیٹو بیس پر حملہ ناکام19 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||