BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 September, 2008, 15:42 GMT 20:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لڑائی سے بچ کر افغانستان کا رخ‘
باجوڑ میں فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے

اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیناں کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں مقامی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی سے بچکر تقریباً بیس ہزار لوگ افغانستان چلے گئے ہیں۔

ادارے کے مطابق تقریباً چار ہزار کنبوں نے کنڑ صوبے میں پناہ لی ہے۔ لڑائی کی وجہ سے تقریباً تین لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں لیکن حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر قبائلی علاقوں میں ہی دوسرے مقامات کو منتقل ہوگئے ہیں۔

باجوڑ میں کافی عرصے سے فوج مقامی طالبان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جس میں اس کے مطابق دو ہزار سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

بہرحال، یواین ایچ سی آر کا خیال ہے کہ جو لوگ اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر لڑائی ختم ہونے کے بعد واپس آجائیں گے۔

ادارے نے ان اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھ سو سے زیادہ کنبے حالیہ ہفتوں میں ہی کنڑ منتقل ہوئے ہیں۔

ادارے کے ایک ترجمان نے کہا کہ بے گھر ہوجانے والے افراد اگر سردی شروع ہونے سے قبل واپس نہیں لوٹ سکے تو یو این ایچ سی آر ان کی دیکھ بھال کا انتظام کرے گا۔

ترجمان نادر فرحاد نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ’سرحد پار سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں کچھ کہہ پانا تو مشکل ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ حالات بہتر ہوجائیں گے اور لوگ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے۔‘

ادارے کے مطابق جو لوگ بھاگ کر افغانستان گئے ہیں ان میں زیادہ تر پاکستانی ہیں لیکن کچھ ہزار افغان بھی ہیں جو پہلے سے پاکستان میں رہ رہے تھے۔

یو این ایچ سی آر نے حال ہی میں تقریباً چالیس لاکھ ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا تھا تاکہ موجودہ لڑائی اور حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی جاسکے۔

اسی بارے میں
مشترکہ فوج کی تجویز
23 September, 2008 | آس پاس
افغانستان: چار فوجی ہلاک
17 September, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد