BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 September, 2008, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشترکہ فوج کی تجویز
افغانستان کے وزیرِ دفاع عبدالرحیم وردک نے کہا ہے افغانستان اور پاکستان کےسرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک مشترکہ فوج بنانے پر پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

واشنگٹن میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایسی مشترکہ فوج کی تشکیل کرنے پر غور کر رہی ہے جس میں افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان، افغانستان اور افغانستان میں تعینات نیٹو اور امریکی فوج کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے اور اس کے لیے مشترکہ فوج تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کی کارروائیاں اس لیے زور پکڑ رہی ہیں کہ ان تنظیموں کے ارکان کی سرحد کے آر پار نقل و حمل میں کوئی روکاوٹ نہیں ہے۔

حال ہی میں امریکہ کی جائنٹ سٹاف کمیٹی کے چیف ایڈمرل مولن نے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حکمت عمل تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔

اسی بارے میں
سوات، گیس پلانٹ تباہ
23 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد