دیہی امریکہ: ’مکین مشکل میں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ہونیوالے صدارتی انتخابات میں کانٹے کے مقابلے والی ریاستوں کے دیہی علاقوں میں، جو روایتی طور ریپبلیکن پارٹی کا حمایتی حلقہ مانے جاتے ہیں، ریپلیکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان دیہی علاقوں نے سنہ دو ہزار چار میں صدر بش کے انتخابات جیتنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔ یہ بات امریکہ سمیت دنیا بھر میں دیہی علاقوں کی مسائل اور انکے حل کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری امریکی تنظیم سینٹر فار رورل سٹریٹیجیز نے اپنے دو طرفہ راۓ عامہ کے تازہ جائزوں میں بتائي ہے۔ سینٹر فار رورل سٹریٹیجز کے ان جائزوں میں بتایا گيا ہے کہ دیہی امریکہ میں جہاں جارج بش دو ہزار چار میں بھاری اکثریت سے دوبارہ متخب ہوکر آۓ تھے، وہاں اب ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوباما ایک فی صد آگے ہیں۔ سینٹر فار رورل سٹریٹجیز کیطرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے ان کے ادارے کی طرف سے کانٹے کے مقابلے والی ریاستوں کی دیہی کاؤنٹیوں میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ( پہلی اکتوبر سے لیکر اکیس اکتوبر تک) سروے کیا گيا جس کے نتائج میں باراک اوباما نے چھیالیس فی صد حمایت حاصل ہے جبکہ جان مکین کو پینتالیس فی صد حمایت ملی ہے۔ دیہی امریکہ اور آنیوالے انتخابات پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق، کانٹے کے مقابلے یا سوئنگ ریاستوں والے دیہی علاقوں میں باراک اوباما کو جان مکین پر ایک فی صد حمایت کی بھی برتری جان مکین کیلیے انتہائي بری خبر ہے۔ راۓ عامہ کے یہ جائزے کانٹے کی مقابلے کی تیرہ ریاستوں نیوہیمپشائر، پینسلوینیہ، اوہائيو، مشی گن، وسکانسن، آئیووا، منی سوٹا، میزوری، فلوریڈا، ورجینیا، کولوراڈو، نیومیکسیکو اور نیواڈا کے دیہی علاقوں میں کیے گۓ ہیں۔ راۓ عامہ کے جائزوں میں بتایا گیا ہے کہ روایتی طور کانٹے کی ریاستوں میں دیہی علاقوں میں ووٹروں کا ریپبلکن پارٹی کی روایتی حمایت چھوڑ کر ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف جلے جانے کی بڑی وجہ اقتصادی مسائل ہیں۔ |
اسی بارے میں ڈکٹیٹر کی حمایت نہیں کرنا:اوبامہ08 October, 2008 | آس پاس اوبامہ مکین سے دس پوائنٹس آگے13 October, 2008 | آس پاس اوبامہ: سارہ پیلن کا الزام مسترد06 October, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||