افغانستان: حکومت طالبان مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ سعود الفیصل نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک افغان حکومت اور طالبان ملیشیا کے درمیان بات چیت کرا رہا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی شہزادہ سعود نہ متنبہ کیا ہے کہ اس بات چیت کے کسی اگلے دور سے پہلے افعانستان میں رو بہ جنگ فریقوں کو ہتھیار ڈالنا اور سیاسی عمل پر یقین ظاہر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یہ مذاکرات افغان صدر حامد کرزئی کی درخواست پر شروع کرائے ہیں اور ان کا ملک چاہتا ہے کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو اور سلامتی و استحکام پیدا ہو۔ دوسری طرف اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے وزیرِ خارجہ رنگین دادفر سپننتا نے کہا ہے کہ ان کا ملک تشدد ختم کرنے کے لیے بات چیت کا عمل شروع کرنے والا ہے لیکن اس ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بات چیت صرف ان سے ہو گی جو ہتھیار ڈال دیں گے۔ اسلام آباد سے رائٹر نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب میں سابق طالبان رہنماؤں اور افغان حکومت کے حامی رہنماؤں کی ایک ملاقات سعودی عرب میں ہوئی ہے۔ یہ ملاقات گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔ شہزادہ سعود الفیصل نے بتایا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں میں ہونے والی ملاقات میں افعان حکومت کی جانب سے صدر حامد کرزئی کے بڑے بھائی قیوم کرزئی اور افغان اہلکار شریک ہوئے۔ سعودی اخبار الشرق الاوسط نے خبر دی ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان یہ ملاقات سعودی سرپرستی میں رمضان کے دوران مکہ میں انتیس ستمبر کو شروع ہوئی تھی اور تین دن تک جاری رہی تھی۔ ملاقات میں شریک ایک سابق طالبان رہنما نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختتام رمضان پر یہ ملاقات افغان صدر کے بھائی اور اور افغان حکام ضرور ہوئی تھی لیکن اس ملاقات کو امن مذاکرات نہیں کہا جانا چاہیے۔ کئی مغربی ملک بھی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتے ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ شیعہ ایران ایسے مذاکرات کی شدید مخالفت کرتا ہے۔ | اسی بارے میں طالبان بس حملے میں متعدد ہلاک19 October, 2008 | آس پاس طالبان حملوں میں اضافہ ہو گا: یو این15 October, 2008 | آس پاس لڑائی میں’درجنوں طالبان ہلاک‘12 October, 2008 | آس پاس طالبان پروپیگنڈے سے نمٹنے کا منصوبہ10 October, 2008 | آس پاس طالبان سے مذاکرات مشکلات کیا؟10 October, 2008 | آس پاس طالبان سے بات کی جا سکتی ہے: گیٹس07 October, 2008 | آس پاس ’طالبان کے لیے ایرانی ہتھیار‘15 September, 2008 | آس پاس طالبان کو کتّوں کی جگہ رکھنےکی مذمت02 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||