’روس تنہائی کے یکطرفہ راستے پر‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس کا کہنا ہے کہ روس اپنے داخلی معاملات میں بہت زیادہ سخت گیر اور خارجی معاملات میں جارحیت پسند ہوتا جا رہا ہے اور وہ تنہائی کے اس یکطرفہ راستے پر رواں دواں ہے جو کہ خود اس کا بنایا ہوا ہے۔ ادھر روس نے ایک ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو میزائل شکن دفاعی نظام کو دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بلاوا نامی یہ میزائل ایک روسی آبدوز سے چلایا گیا اور یہ دس مختلف اہداف کا نشانہ بنانے کے لیے پروگرام کیے گئے جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی وزارتِ دفاع کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ یہ تجربہ روس کے مشرق میں واقع جزیرہ نما کمچٹکا میں کیا گیا اور تجربہ منصوبے کے مطابق سرانجام پایا۔روس کی جانب سے یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور روس کے سفارتی تعلقات جورجیا کے تنازعے کے بعد سے کشیدہ ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن میں ایک تقریر میں کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین روس کو جارحانہ کارروائیوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ جورجیا نے ہی اوسیٹیا میں کارروائی کر کے اس تنازعے کا آغاز کیا تھا لیکن روس نے سا سارے معاملے کو ہوا دی۔ انہوں نے کہا کہ’ روسی رہنماؤں نے جورجیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی اور بین الاقوامی سرحد کے پار بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی‘۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جورجیا جنوبی اوسیٹیا کے معاملے سے بہتر انداز میں نمٹ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ’ ہم نے اپنے جورجین دوستوں کو بتا دیا تھا کہ روس ان کے سامنے چارہ ڈال رہا ہے اور اس پیشکش کو قبول کر لینے کے بعد وہ روس کے ہاتھوں میں کھیلیں گے‘۔ کونڈولیزا رائس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جورجیا پر فوج کشی کے بعد روس کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ تاہم روس کے صدر دمیتری میدودیدو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک(امریکہ اور روس) کو ’چھوٹے چھوٹے معاملات‘ پر بنے بنائے تعلقات کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ روسی صدر نے کہا کہ اگر روس اور امریکہ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو خطرے میں ڈالتے ہیں تو یہ ’سیاسی تنگ نظری‘ ہوگی۔ | اسی بارے میں جورجیا سے روسی فوج کا انخلاء13 September, 2008 | آس پاس جورجیا، ایک ارب ڈالر کی امداد04 September, 2008 | آس پاس جورجیا تنازعہ: پوتن کا امریکہ پر الزام28 August, 2008 | آس پاس ’عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی‘27 August, 2008 | آس پاس ’اوسیٹیا، ابخازیہ کی آزادی تسلیم‘26 August, 2008 | آس پاس امریکی بحری جہاز جورجیا پہنچ گیا24 August, 2008 | آس پاس فورسز جورجیا میں رہیں گی: روس23 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||