’عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی اتحاد نے روس کی جانب سے جورجیا کے علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں علاقوں ابخازیہ اور جنوبی اوسیتیا کی آّزادی تسلیم کرنے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جبکہ جورجیا کے صدر میخیل شاکاشویلی نے کہا ہے کہ روسی فیصلے سے بالآخر جورجیا کے وہ تمام خدشات پوری دنیا کے سامنے حقیقیت بن گئے جن کو عالمی برادری کچھ روز پہلے تک تسلیم نہیں کررہی تھی۔ روس نے جورجیا سے علیحدگی اختیار کرنے والے علاقوں جنوبی اوسیتیا اور ابخازیہ کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے روسی پارلیمان نے پیر کو متفقہ طور پر جورجیا کے دو صوبوں ابخازیہ اور جنوبی اوسیٹیا کی مکمل آزادی کی حمایت کی تھی۔ روسی اعلان کے بعد میخیل شاکاشویلی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا روسی اعلان کی فوری طور پر یورپی اتحاد کے ملکوں اور روس کے پڑوسی یوکرین کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔ جورجیا کی مانند یوکرین بھی معاہدۂ شمالی اوقیانوس یا نیٹو میں شمولیت کا خواہشمند ہےاور اس کے تعلقات بھی روس کے ساتھ کچھ زیادہ خوشگوار نہیں ہیں۔ اپنے ردعمل میں فرانسیسی وزیرخارجہ برنرڈ کوچنر نےخدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ روس کا ایک اور اہم مقصد یوکرین کا روسی زبان بولنے والا علاقہ کریمیا ہوسکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے دوسرے ملکوں کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا یور پی اتحاد بین الاقوامی اور یورپی قوانین اور معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اس خلاف ورزی کو نہیں مان سکتا ۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان دونوں خطوں کی آزادی کو تسلیم کیا جانا جورجیا کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگا۔ واضح رہے کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے ساتھ انیس سو اکیانوے بانوے میں آزادی کی جنگ کے بعد جنوبی اوسیٹیا اور ابخازيہ نے خود مختاری کا اعلان کردیا تھا لیکن ابھی تک کسی بھی بیرونی ملک نے انہیں آزاد ممالک کے طور پر قبول نہیں کیا تھا جبکہ روس ان دونوں خطوں کو اقتصادی اور سفارتی امداد اور فوجی تحفظ فراہم کرتا رہا ہے۔ |
اسی بارے میں ’اوسیٹیا، ابخازیہ کی آزادی تسلیم‘26 August, 2008 | آس پاس آزاد جنوبی اوسیٹیا، ابخازیہ کی حمایت25 August, 2008 | آس پاس جورجیا: قیامِ امن کیلیے مشترکہ مشن09 August, 2008 | آس پاس جورجیا: کئی حصوں پر روسی قبضہ11 August, 2008 | آس پاس ’روس فائر بندی نافذ کرے گا‘16 August, 2008 | آس پاس پولینڈ، امریکہ میزائل معاہدہ14 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||