روسی ٹینک جورجیا میں داخل ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جورجیا کے صدر میخائل ساکشویلی نے کہا ہے کہ روسی ٹینک جورجیا کے علیحدگی پسند علاقے جنوبی اوسیٹیا میں داخل ہو گئے ہیں۔ جورجیا کے صوبے جنوبی اوسیٹیا کے روس کے ساتھ تعلقات ہیں اور یہ علاقہ انیس سو نوّے کی دہائی سے عملاً خودمختار ہے۔ جورجیا کی اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک عرصے سے علیحدگی پسندوں سے لڑائی جاری ہے۔
اس سے قبل جورجیا کے صدر میخائل ساکیشولی نے ریزرو فورس کو بھی لڑائی میں شامل ہونے کا کہا ہے اور روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روسی جہاز جارجیا پر بمباری کر رہے ہیں۔ تاہم اس الزام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ماسکو میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی اوسیٹیا میں امن فوج کے اس کے دس اہلکار ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ پندرہ شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ یورپی یونین، امریکہ اور نیٹو نے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف چین نے اولمپک کھیلوں کے دوران دنیا بھر میں امن کا مطالبہ کیا ہے۔ جورجیا کے صدر نے کہا کہ ایک سو پچاس ٹینک اور دیگر گاڑیاں جنوبی اوسیٹیا میں داخل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے سی این این کو بتایا کہ ’روس ہماری ہی سرزمین پر ہم سے جنگ کر رہا ہے‘۔ | اسی بارے میں جارجیا: ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان08 November, 2007 | آس پاس روس: معاہدے سے علیحدگی14 July, 2007 | آس پاس میگافون کی ضرورت نہیں: نیٹو26 June, 2007 | آس پاس امریکی میزائل نظام پر روس کا ردعمل04 April, 2008 | آس پاس شاہراہ ریشم کی ایک اور کڑی08 February, 2007 | آس پاس جارجیا انقلاب: بش کیلیے مثالی 10 May, 2005 | آس پاس جارجیا بحران: سفارتی کوششیں22 November, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||