BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 August, 2008, 10:16 GMT 15:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھ گچھ
وزیر اعظم اولمرت کے خلاف کسی بھی مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے
وزیر اعظم اولمرت کے خلاف کسی بھی مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے
اسرائیل میں پولیس نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں وزیر اعظم ایہود اولمرت سے پانچویں بار پوچھ گچھ کی ہے۔

وزیراعظم اولمرت نے ان الزامات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے ایک امریکی تاجر سے عطیات لیے اور اپنے بیرونی دوروں کے لیے حکومتی اور خیراتی اداروں سے دوبار پیسے لیے۔

بدعنوانی کے دو واقعات کے تحت جاری تفتیش کے دباؤ کے تحت گزشتہ ہفتے اولمرت نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

اولمرت نے کہا تھا کہ ستمبر میں ان کی قدیمہ پارٹی کی نئی قیادت کے لیے ہونے والے انتخابات میں وہ امیدوار نہیں ہونگے۔ تاہم اگر قدیمہ پارٹی کے نئے رہنما ایک اتحادی حکومت نہیں بناسکے تو اولمرت آئندہ عام انتخابات تک وزیراعظم رہیں گے۔

وزیر اعظم بننے سے قبل اولمرت کو بدعنوانیوں کے چھ معاملات میں تحقیقات کا سامنا رہا ہے تاہم ان کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کیا گیا ہے۔

ایک حالیہ کیس میں وزیر اعظم اولمرت پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیرونی سفر کے لیے دو بار پیسے لیے درخواست دی اور اپنے رشتہ داروں کے بیرونی دوروں کے لیے سرکاری پیسوں کا استعمال کیا۔

ایک اور معاملے میں امریکی تاجر مورِس تالانسکی نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم اولمرت کو لفافوں میں بھر کر پیسے دیے۔ مورِس تالانسکی کا کہنا ہے کہ شاید یہ پیسہ قیمتی تعیش پر خرچ کیا گیا ہوگا۔

تاہم ایہود اولمرت کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیِکود پارٹی کی قیادت اور یروشلم کے میئر کے لیے اپنی انتخابی مہم میں استعمال کے لیے جائز پیسے لیے تھے۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو وہ مستعفیٰ ہوجائیں گے۔

ایہود اولمرت اب قدیمہ پارٹی کے رہنما ہیں۔ ستمبر میں قدیمہ پارٹی کی قیادت کے لیے انتخابی دوڑ میں وزیر خارجہ ثِپی لیونی اور ٹرانسپورٹ منسٹر شال موفاذ آگے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد