BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 July, 2008, 23:30 GMT 04:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بدعنوانی کے بعد فراڈ کے الزامات
ایہود اولمرت نے تازہ الزامات کا جواب نہیں دیا
اسرائیل میں پولیس نے وزیر اعظم ایہود اولمرت کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا دائر وسیع کر دیا ہے اور اب اس زاویئے پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ کیا وزیر اعظم نے بدعنوانی کے ساتھ فراڈ سے بھی کام لیا ہے۔

اسرائیل کی وزارتِ انصاف اور پولیس کے محکمہ کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پر شبہہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے بیرونی سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات حکومت کے علاوہ اپنے ادارے سے بھی وصول کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم ایہود اولمرت سے تیسری مرتبہ ان الزامات کے بارے میں تفتیش کی گئی جن کا تعلق ان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کے دور سے ہے۔

ایہود اولمرت جن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ان تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

پولیس نے تیسری مرتبہ ایہود اولمرت سے ان الزامات کے بارے میں تفتیش کی کہ کیا وہ ایک امریکی سرمایہ کار مورس تلانسکی کی طرف سے ملنے والی بھاری رقوم کے عوض انہیں مراعات فراہم کرتے رہے ہیں۔

تلانسکی نے پولیس سے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ لفافوں میں بند ہزاروں ڈالر اسرائیلی وزیر اعظم کو دیتے رہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ ان کے عوض مراعات یا سہولیات حاصل کرتے رہے ہیں۔

تلانسکی نے کہا اس میں سے کچھ رقم ذاتی تعیش کے سامان پر خرچ کی گئی اور جو رقم قرضے کے طور پر دی گئی تھی واپس نہیں کی گئی۔

ایہود اولمرت نے کہا کہ یہ رقوم قانونی طور پر انتخابی مہم پر خرچ کی گئی۔

وزارتِ انصاف اور پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا کہ ایہور اولمرت سے کہا گیا ہے کہ وہ ان الزامات کے بارے میں وضاحت کریں۔

ایہود اولمرت پر لگنے والے الزامات کے مطابق وہ وزیر اعظم بننے سے پہلے جب وزیرِ تجارت تھے اور یروشلم کے میئر تھے اپنے بیرونی دوروں پر اٹھنے والے اخراجات حکومت کے علاوہ اپنے ادارے سے وصول کرتے تھے۔

پولیس کو شبہہ ہے کہ اس طرح جو رقم بچ جاتی تھی وہ ان کی ٹریول ایجنسی ایک اسپیشل اکاؤنٹ میں جمع کرا دیتی تھی۔

یہ رقم بعد میں ایہود اولمرت اور ان کے خاندان والوں کے بیرون ملک نجی دوروں پر خرچ کی جاتی تھی۔

ایہود اولمرت دس سال تک یروشلم شہر کے میئر رہے ہیں اور سن دو ہزار تین میں انہوں نے وزیرِ تجارت کا قلمدان سنبھال لیا اور اس کے بعد وہ وزیر اعظم منتخب ہونےمیں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے ان تازہ الزامات کا جواب نہیں دیا ہے لیکن ماضی میں اپنے خلاف لگنے والے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد