BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 August, 2007, 02:13 GMT 07:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی کابینہ:موبائل ممنوع
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت
اسرائیلی وزیراعظم نے اجلاس کے دوران موبائل پر بات کرنے پر ایک وزیر کو ٹوکا
اسرائیلی وزراء سے کہا گیا ہے کہ کابینہ کی ہفتہ وار میٹنگ میں شریک ہونے سے پہلے اپنے موبائل باہر جمع کرادیں۔

اس اقدام کا مقصد اسرائیلی اخبارات میں سرکاری رازوں کے افشاء ہونے کے سلسلے کو روکنا ہے۔

ایک میمورنڈم میں کابینہ کے سیکرٹری اوید یتزکیل نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس کے بعد موبائل اور دیگر مواصلاتی آلات وزراء کو واپس کر دئے جائیں گے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر اولمرت نے اتوار کے روز انٹیلیجنس کی اہم بریفنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر ایک وزیر کو جھڑکا۔

اے ایف پی کے مطابق وزیر جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اس وقت موبائل فون پر بات کر رہے تھے جب شن بیت داخلی خفیہ سروس کے سربراہ کابینہ کوسکیورٹی سے متعلق حساس مسائل بتا رہے تھے۔

کابینہ کی بریفنگ کے بعد اس بارے میں نامہ نگاروں کو کچھ نہیں بتایا گیا مسٹر اولمرت کے پریس ایڈوائزر نے کہا کہ اس بریفنگ میں حساس مسائل پر بات کی گئی جو اسرائیلی اور فلسطینی عوام کو نہیں بتائی جا سکتی۔

ایجنسی کی خبروں کے مطابق یہ سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیل کے سینئیر اہلکار صحافیوں کو فون ملا کر اسے کھلا چھوڑ دیتے ہیں تاکہ صحافی یہ جان سکیں کہ اجلاس میں کیا ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر پابندی کمیشن کی ان سفارشات میں سے ایک ہے جس پر کابینہ سیکریٹری سختی سے عمل کرنا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد