غزہ: حماس کے دو کارکن ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی اہلکاروں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے دو ہتھیار بندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ طبی امداد فراہم کرنے والے فلسطینی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حماس کے کارکنوں کو بیت لہیہ میں اس برقیاتی باڑ کے قریب مارا گیا ہے جو غزہ کی پٹی کے گِرد لگائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دو اشخاص پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ سرحد پر لگی باڑ کے قریب پہنچے۔ ایک فوجی ترجمان کے مطابق دونوں اشخاص بندوقوں اور بموں سے مسلح تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے عسکری بازو القاسم بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے دو جنگجو اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ حماس نے اپنی مخالف تنظیم فتح کے جنگجوؤں کو بھگا کر گزشتہ ماہ غزہ کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ | اسی بارے میں غزہ کے راستے کھولے جائیں: یواین14 July, 2007 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں30 June, 2007 | آس پاس ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس غزہ حماس کے مکمل کنٹرول میں15 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||