غزہ: اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں اسرائیلی طیاروں کے تین فضائی حملوں میں اسلامک جہاد گروپ کے ایک سینیئر رکن سمیت چھ فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پہلے حملے میں خان یونس کے علاقے میں طیاروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں امدادی کارکنوں کے مطابق تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اسلامک جہاد کے ترجمان کے مطابق ہلاک شدگان میں سے ایک جنوبی غزہ میں ان کاگروپ لیڈر راید غنام تھے۔ ترجمان ابو احمد کا کہنا تھا ’ اس شہادت سے اسلامک جہاد کو فرق نہیں پڑے گا اور ہم مزاحمت کی راہ پر اپنا سفر شہادت یا فتح تک جاری رکھیں گے‘۔ اس حملے کے چندگھنٹے بعد ایک اور اسرائیلی حملے میں مزید تین فلسطینی مارے گئے۔ یہ حملہ وسطی غزہ میں واقع مغزی پناہ گزین کیمپ میں ایک ورکشاپ پر کیا گیا۔ تیسرے حملے کا نشانہ بھی یہی ورکشاپ بنی تاہم اس حملے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا اور چار افراد زخمی ہوئے۔ پہلے حملے کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کا نشانہ وہ شدت پسند تھے جو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس اسرائیل پر رشوت، استحصال کا الزام25 June, 2007 | آس پاس نئی فلسطینی انتظامیہ کا حلف17 June, 2007 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||