نئی فلسطینی انتظامیہ کا حلف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی صدر محمود عباس کی نئی ہنگامی حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے۔ اس حکومت میں ان کا حریف دھڑہ حماس شامل نہیں جس کا غزہ پر کنٹرول ہے۔ سنیچر کی رات محمود عباس نے ایک حکم جاری کیا تھا جس کے تحت نئے وزیر اعظم سلام فیاض کو حکومت چلانے کے لیے حماس کی اکثریت والی پارلیمان کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مسٹر فیاض کے پیش رو اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت غیر قانونی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس کے بغیر انتظامیہ کا قیامِ امن کی طرف ایک نئی شروعات ہوگی۔ امریکہ نے بھی کہا ہے کہ نئی فلسطینی حکومت کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ اسرائیلی افسران نے کہا ہے کہ غزہ کو ایک دہشت گرد علاقہ سمجھا جائے۔ ایک اسرائیلی تیل کمپنی نے غزہ کے لیےجانے والی تیل کی تمام سپلائی بند کر دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے چند ہی دنوں میں علاقے میں پیٹرول اور کھانا پکانے کے لیے گیس کی قلت ہو جائے گی۔ دریں اثناء اسرائیلی ریڈیو نے اسرائیلی نائب وزیر دفاع افراہیم سنیہا کے حوالے سے کہا ہے کہ سرحد کے نزدیک شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو غزہ میں دونوں دھڑوں کے درمیان لڑائی میں 100 سے زائد ہلاکتوں کے بعد صدر محمود عباس نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو برطرف کر دیا تھا۔ اس کے کچھ وقت بعد حماس تحریک نے کہا کہ غزہ اب اس کے کنٹرول میں ہے ۔ حلف برداری صدارتی محل میں فتح گروپ کے رہنما محمود عباس کے سامنے ہوئی۔ سلام فیاض نےجو سابق انتظامیہ میں وزیر خزانہ تھے فلسطینی عوام کے مفادات کے تحفظ کا عہد کیا۔ | اسی بارے میں ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس فلسطینی پارلیمان پر الفتح کا حملہ16 June, 2007 | آس پاس سلام فیاض نئے فلسطینی وزیراعظم15 June, 2007 | آس پاس فلسطینی معاشرہ انتشار کے قریب؟15 June, 2007 | آس پاس فلسطینی تشدد کی پرزور مذمت15 June, 2007 | آس پاس غزہ حماس کے مکمل کنٹرول میں15 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||