اولمرٹ، استعفیٰ دو ماہ کے اندر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر استعفیٰ دے دیں گے کیونکہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سے ان کے خاندان کو تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرپشن کے الزامات کو غلط قرار دینے کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سترہ ستمبر کو جماعت کے انتخابات کے بعد استعفیٰ دی دیں گے۔ اولمرٹ پر انتخابات کے لیے غیر قانونی طور پر فنڈز لینے کا الزام ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں اس ملک کا وزیر اعظم ہوں جہاں پر وزیر اعظم کے خلاف بھی تحقیقات کی جاتی ہیں۔ وزیر اعظم قانون سے بالاتر نہیں ہوتا لیکن اس سے کم تر بھی نہیں ہوتا۔‘ قدیما جماعت کے کئی وزراء وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں فوجیوں کے تابوت اسرائیل کے حوالے 16 July, 2008 | آس پاس اسرائیل کی جانب سے تفتیش کا حکم21 July, 2008 | آس پاس اسرائیل، حزب اللہ کا معاہدہ08 July, 2008 | آس پاس ’اولمرٹ کا ساتھ نہ چھوڑیں گے‘03 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||