BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 July, 2008, 03:28 GMT 08:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل، حزب اللہ کا معاہدہ
اسرائیلی فوجی ایہود گولڈواسر اور ایلاد ریگیو
اسرائیل نے لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے ساتھ باضابطہ طور پر قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے پر اقوام متحدہ کے ایک نمائندے کی موجودگی میں دستخط ہوگیا ہے۔

اس سمجھوتے کے تحت ان دو قیدیوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا جائے گا جنہیں سن 2006 میں حزب اللہ نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

اسی کے ساتھ اسرائیل حزب اللہ کے ایسے جنگجوؤں کی لاشیں حوالے کرے گا جو برسوں کی لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

سن 2006 میں حزب اللہ نے دو اسرائیلی فوجیوں ایہود گولڈواسر اور ایلاد ریگیو کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان چونتیس دن لڑائی جاری رہی تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ دونوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیکن حزب اللہ نے اس پر کچھ نہیں کہا ہے۔

فوجی حکام نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتے کے نتیجے میں قیدیوں کا تبادلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

اسرائیل پانچ قیدیوں کو حزب اللہ کے حوالے کرے گا جن میں سمیر قنطار بھی ہیں جو سن 1979 سے جیل میں ہیں۔ وہ ایک گوریلا لڑائی کے دوران پکڑے گئے تھے۔

قنطار کی ریلیز اسرائیل میں متنازعہ سمجھی جارہی ہے کیونکہ انہیں تین اسرائیلیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے جن میں ایک بچی اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

پولیس اہلکار کے رشتہ داروں نے اسرائیل کی سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کو روک دے تاہم امید نہیں کی جارہی ہے کہ یہ اپیل کامیاب ہوگی۔

اسرائیل کی کابینہ نے سمجھوتے کو گزشتہ ہفتے منظوری دی تھی۔ حزب اللہ کے رہنما شیخ حسن نصراللہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ سن 1986 سے لاپتہ ہونے والے اسرائیلی ایئرمین رون اراد کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

ایک اور اسرائیلی فوجی گیلاد شالت فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے قبضے میں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد