BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی بیڑا ایک خطرہ ہے: حزب اللہ
یو ایس ایس کول
یو ایس ایس کول پر 2002 میں خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا
لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک پارلیمانی رکن نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس کول کی لبنان کے ساحل کے قریب موجودگی لبنان کی خود مختاری اور آزادی کے لیے خطرہ ہے۔

امریکہ مشرقی بحیرۂ روم میں اپنا جنگی جہاز اور معاون کشتی یہ کہہ کر بھیج رہا ہے کہ یہ خطے میں استحکام کے لیے ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی صورت حال پر اسے تشویش ہے اور یہ بحری بیڑہ لبنان کے استحکام کو سہارا دینے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

یو ایس ایس کول کے لبنان کے قریب سمندر میں بھیجے جانے کو شام اور ایران کے لیے ایک تنبیہہ سمجھا جا رہا ہے جو حزبِ مخالف کی حمایت کر رہے ہیں۔

پارلیمانی رکن فضل اللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ صاف ہے کہ ہم اس ڈراوے اور دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام لبنان اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے اور تناؤ پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکہ نے لبنان میں اپنے اتحادیوں کی حمایت کے لیے جنگی جہاز بھیجے تھے لیکن وہ تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔

امریکہ کے چئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مائکل مولن نے کہا کہ یو ایس ایس کول کی موجودگی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیڑا بھیج کر کسی خاص ملک کو سگنل نہیں دیا گیا بلکہ یہ پورے خطے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ دنیا کا بہت اہم خطہ ہے اور وہاں استحکام ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔‘

لبنان میں نومبر سے مغربی حمایت والی حکومت اور ایران اور شام کی حمایت والی حزب مخالف میں صدر کے عہدے کے تقرر پرجھگڑا ہو رہا ہے۔ نومبر کے بعد سے جب ایمیل لاہود صدارت سے سبکدوش ہوئے تھے، اس ملک میں کوئی صدر نہیں ہے۔

سن 2000 میں یو ایس ایس کول پر یمن میں القاعدہ کے خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 17 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور بحری بیڑے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اسی بارے میں
بیروت دھماکہ، ایم پی ہلاک
19 September, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد