لبنان دھماکہ، جنرل سمیت چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں فوجی جنرل سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ عیسائی اکثریت والی علاقے بعبدا میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ عام خیال یہ تھا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل مائیکل سلیمان کے صدر بننے کی صورت میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے جنرل فرانسوا الحج آرمی چیف کا عہدہ سنبھالتے۔ مغرب نواز حکمران اتحاد اور شام کی حامی اپوزیشن جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہوچکا ہے کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے سابق صدر ایمل لاہود کی جگہ جنرل سلیمان کو صدر بنا دیا جائے۔ اس سال کے شروع میں جب لبنانی فوج کا نہر البارد کے مہاجر کیمپ میں شدت پسندوں سے تصادم ہوا تھا تو اس وقت جنرل الحج لبنانی فوج کے چیف آف آپریشن تھے۔ بدھ کے دھماکے کی جگہ موجود بی بی سی کے نامہ نگار جِم میور کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا اور جنرل الحج ہی اس کا نشانہ تھے۔ نامہ نگار کے مطابق دھماکے کی آواز بہت شدید تھی اور دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑی کا ملبہ ہر طرف بکھر گیا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق ایک ایسے وقت جب لبنان انیس سو نوے میں ختم ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے بدترین سیاسی بحران کی گرفت میں ہے اس طرح کا واقعہ ملک کو دوبارہ کشیدگی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ شام نواز صدر ایمل لاہودنے چوبیس نومبر کو اپنا عہدہ چھوڑا تھا اور ارکان اسمبلی نئے صدر کے انتخاب میں ناکام رہے تھے۔ پیر کے روز ارکان اسمبلی نے آٹھویں مرتبہ صدر کے انتخاب کی کوشش کی لیکن اس سلسلے میں ہونے والی رائے شماری کو ملتوی کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں ’نہرالبارد پر لبنانی فوج کا کنٹرول‘ 02 September, 2007 | آس پاس بیروت دھماکہ، ایم پی ہلاک19 September, 2007 | آس پاس لبنان: حکومتی امیدوار کی شکست06 August, 2007 | آس پاس شام پر فوجی حملے کا اسرائیلی اعتراف02 October, 2007 | آس پاس بیروت بمباری، ایران معاوضہ ادا کرے08 September, 2007 | آس پاس لبنان میں سیاسی بحران جاری24 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||