بیروت دھماکہ، ایم پی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بدھ کو ہونے والے ایک کار دھماکے میں ایک شام مخالف رکن پارلیمان سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے رکن پارلیمان انطوان غانم کا تعلق (میرونائیٹ) کرسچن فلانگ پارٹی سے تھا جو کہ لبنان کے حکمراں اتحاد کا حصہ ہے۔ لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق دھماکے میں چار کاریں جل گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈھائی سال قبل سابق وزیراعظم رفیق حریری کی ایک کار بم دھماکے میں ہلاکت کے بعد سے اب تک لبنان کے سات معروف رہنما ہلاک ہوئے ہیں۔ شام ان ہلاکتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔ انطوان غانم کی موت ایسے وقت ہوئی ہے جب ایک ماہ کے اندر ہی اراکین پارلیمان لبنان کے نئے صدر کا انتخاب کرنے والے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے بارے میں مغربی ممالک کے حمایت یافتہ حکومتی اتحاد اور ایران اور شام کی حامی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ لبنان کے فرقہ وارانہ سیاسی نظام کے تحت چھ سال کی مدت کے لیے منتخب ہونے والا صدر میرونائیٹ کرسچن فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ | اسی بارے میں حریری قتل: تحقیقی سربراہ نامزد12 January, 2006 | آس پاس حریری کو خود کش بمبار نے ہلاک کیا26 September, 2006 | آس پاس لبنان: رفیق حریری ٹریبونل کی توثیق14 November, 2006 | آس پاس قتل کا مقدمہ: عالمی ٹریبونل منظور 25 November, 2006 | آس پاس یادگاری ریلی: لبنان میں کشیدگی14 February, 2007 | آس پاس حریری قتل: مقدمہ کےلیےعالمی عدالت30 May, 2007 | آس پاس حریری ٹربونل پر شام کی مذمت31 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||