لبنان: حکومتی امیدوار کی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن نے حکومتی امیدوار کو شکست دیدی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو جنرل میشیل عون اور شام حامی حزب اللہ کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ حکومتی امیدواروں کو مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ حزب اختلاف فری پیٹریاٹِک موومنٹ کے رہنما میشیل عون نے کہا ہے کہ ان کے امیدوار کمیل خوری نے حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار امین جمیل کو شکست دیدی ہے۔ سابق صدر امین جمیل نے شکست قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایک ضلع میں دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ جنرل میشیل عون اورامین جمیل آئندہ ماہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے اہم امیدوار ہیں۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان انتخابی مقابلے کو شام حامی اور شام مخالف قوتوں کے درمیان ایک مقابلہ سمجھا جارہا ہے۔ لبنان کے سیاسی نظام کے تحت ملک کا صدر مسیحی برادری سے پارلیمنٹ کے ذریعے منتخب ہوتا ہے۔ بیروت کے قریب مسیحی اکثریتی علاقے سے مقتول سیاستدان پیئر جمیل کی سیٹ کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی اور ضمنی انتخابات کو مسیحی برادری کی قیادت کے دعویداروں کے درمیان مقابلہ سمجھا جارہا تھا۔ حکومتی محاذ کی جانب سے شام مخالف مقتول سیاست دان کے والد امین جمیل جبکہ ان کے خلاف کرسچن اپوزیشن لیڈر جنرل میشیل عون کے حمایت یافتہ کمیل خوری امیدوار تھے۔ فریقین نے ووٹنگ کے دوران بدعنوانیوں کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کیے ہیں۔ ایک دوسری سیٹ کے لیے بھی ضمنی انتخابات ہوئے جو شام مخالف سنی مسلم سیاست دان ولید عیدو کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ غیرسرکاری نتائج سے لگتا ہے کہ بیروت کے مغرب میں سنی اکثریتی علاقے سے حکومت حامی امیدوار محمد امین ایتانی جیت گئے ہیں۔ | اسی بارے میں لبنان ضمنی انتخابات، کشیدگی05 August, 2007 | آس پاس نہرالبارد کیمپ پر شدید گولہ باری03 June, 2007 | آس پاس اسلحہ سمگلنگ، یو این کی تشویش12 June, 2007 | آس پاس لبنان: حکومتی امیدوار کی شکست06 August, 2007 | آس پاس اولمرت کے استعفے کا مطالبہ03 May, 2007 | آس پاس جھڑپوں میں 50 سے زیادہ ہلاک21 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||