BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 May, 2007, 22:50 GMT 03:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمرت کے استعفے کا مطالبہ
تل ابیب میں مظاہرین
منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں ایک لاکھ افراد موجود تھے۔
اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیر اعظم ایہود اولمرت کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مظاہرہ جمعرات کو تل ابیب کے مرکز میں واقع ربین سکوئیر میں ہوا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں ایک لاکھ افراد موجود تھے۔ منتظمین میں فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل یوزی دایان بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس مظاہرے میں کسی سیاستدان کے شریک ہونے پر پابندی نہیں تھی لیکن ان کو سٹیج پر آنے کی اجازت نہیں تھی۔

 مسٹر اولمرت کا کہنا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے بلکے وہ اقتدار میں رہتے ہوئےوینوگراڈ انکوائری کمیشن کے سفارشات کو عمل میں لائیں گے۔

ملک میں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ لبنان جنگ میں ان کی حکمت عملی پر وینوگراڈ رپورٹ کے بعد عام ہوتا جا رہا ہے۔

یہ رپورٹ ایک ریٹائرڈ جج ایلائاہو وینوگراڈ نے چھ ماہ کی تفتیش کے بعد تیار کی تھی اور اس میں چونتیس روزہ جنگ کے دوران وزیر اعظم کے رویے اور فیصلوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

بدھ کو ایہود اولمرت کی وزیر خارجہ نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم مسٹر اولمرت کا کہنا ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے بلکہ وہ اقتدار میں رہتے ہوئےوینوگراڈ انکوائری کمیشن کے سفارشات کو عمل میں لائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد