bbcchinese.com پر پابندی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ میں منقعد ہونے والے اولمپِک گیمز سے قبل بی بی سی کی چینی زبان کی ویب سائٹ ’بی بی سی چائنیز ڈاٹ کام‘ سمیت متعدد ویب سائٹوں پر عائد پابندی ہٹالی گئی ہے۔ بیجنگ میں اولمپِک گیمز آٹھ اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔ عالمی اولمپِک کمیٹی کے ایک ترجمان نے اس اقدام کو ’خوش آئند‘ قرار دیا ہے۔ بی بی سی کی چینی زبان کی ویب سائیٹ سمیت متعدد ویب سائٹوں کو چینی حکام نے بلاک کر دیا تھا۔ بی بی سی چینی سروِس کی سربراہ لورنا بال نے چینی حکام کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ’یہ ہمارے لئے چینی قارئین کو دکھانے کا اچھا موقع ہے کہ ہم کتنی فرسٹ کلاس صحافت کرتے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا اولمپِک گیمز کے بعد بھی بی بی سی چائنیز ڈاٹ کام تک چینی قارئین کی رسائی باقی رہتی ہے یا اسے پھر بلاک کردیا جائے گا۔ گزشتہ مارچ چینی حکومت نے بی بی سی کی انگریزی زبان کی ویب سائٹ پر عائد پابندی ہٹالی تھی۔ چین نے ہمیشہ ہی اپنے شہریوں کو ویب سائٹوں کی رسائی سے روکا ہے۔ لیکن حال ہی میں ویب سائٹوں کو بلاک کرنے کا معاملہ بڑے پیمانے پر اٹھایا گیا ہے۔ بیجنگ میں اولمپِک گیمز کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں نے دیکھا کہ انہیں بعض ویب سائٹوں تک رسائی نہیں ہے۔ متعدد صحافیوں نے اس بارے میں چینی حکام سے شکایت کی تھی۔ بی بی سی چائنیز ڈاٹ کام کے ساتھ وائس آف امریکہ اور ہانگ کانگ کے اخبار ایپل ڈیلی پر سے بھی پابندیاں اب ختم ہوگئی ہیں۔ جمعہ کے روز چینی صدر ہو جِنتاؤ نے کہا کہ اولمپِک گیمز کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مختلف ممالک کے لوگوں کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات رہیں گے تاہم ڈائیلاگ کے ذریعے اختلاف کم کرنے کی کوششیں ہونی چاہیئے۔ چینی صدر نے غیرملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بیجنگ اولمپِک گیمز کی کوریج کے لیے غیرملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ویب سائٹوں پر پابندیاں انٹرنیشنل اولمپِک کمیٹی اور بیجنگ اولمپِک گیمز کرانے والے ادارے بوکوگ کے درمیان ایک عہد کی خلاف ورزی قرار دی گئی تھیں۔ بدھ کو انٹرنیشنل اولمپِک کمیٹی نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو بوکوگ کے سامنے اٹھائے گی۔ چینی حکومت یہ نہیں بتاتی ہے کہ وہ کون ویب سائٹیں اور کب بلاک کرتی ہے۔ | اسی بارے میں اولمپک: انٹرنیٹ تک رسائی محدود30 July, 2008 | آس پاس بیجنگ: ’اولمپکس ویلیج‘ کا افتتاح27 July, 2008 | کھیل 2008 گیمز، ایمنسٹی کی تنقید30 April, 2007 | آس پاس چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال 29 July, 2008 | آس پاس تبت میں کارروائی داخلی مسئلہ: چین 12 April, 2008 | آس پاس اولمپک مینو میں کتّے کاگوشت نہیں12 July, 2008 | آس پاس ماؤ کی تصویر بنک نوٹ سے غائب07 July, 2008 | آس پاس بیرونی سفارتکاروں کا دورۂ تبت29 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||