ماؤ کی تصویر بنک نوٹ سے غائب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں قریباً دس برس کے عرصے میں پہلی بار ایسے کرنسی نوٹ جاری کیے جا رہے ہیں جن پر چیئرمین ماؤ زے تنگ کی تصویر موجود نہیں ہے۔ دس یوان کے نئے نوٹ پر بیجنگ میں حال ہی میں تعمیر کیے جانے والے اولمپک سٹیڈیم نے چیئرمین ماؤ کی تصویر کی جگہ لی ہے۔ نوٹ پر سٹیڈیم اور بیجنگ اولمپکس کے نشان کے علاوہ ایک قدیم یونانی ایتھلیٹ کا خاکہ بھی موجود ہے جبکہ پس منظر میں بیجنگ میں موجود ’ٹیمپل آف ہیون‘ کو دکھایا گیا ہے۔ چینی حکام نے اس نئے ڈیزائن نے ساٹھ لاکھ نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چینی کرنسی کے بقیہ نوٹوں پر چیئرمین ماؤ کی تصویر بدستور موجود رہے گی۔ یاد رہے کہ چین میں پہلے بھی کرنسی ٹونوں پر چیئرمین ماؤ زے تنگ کی تصویر کی جگہ جدید چین کے بانی تصور کیے جانے والے ڈینگ زیاؤ پنگ کی تصویر شائع کرنے کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں تاہم اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ | اسی بارے میں ڈالر میں تبدیلی لانے کا حکم22 May, 2008 | آس پاس ڈالر صرف کاغذ کا بے مصرف ٹکڑا 19 November, 2007 | آس پاس جوہری عزائم کی جھلک نوٹ پر15 March, 2007 | آس پاس ’یوان کی قیمت نہیں بدلیں گے‘26 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||