جوہری عزائم کی جھلک نوٹ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کی جانب سے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا عزم اب ایرانی کرنسی نوٹوں پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پچاس ہزار ریال کے نئے نوٹ پر ایرانی نقشے پر جوہری علامت کو ظاہر کیا گیا ہے۔ نوٹ پر ایٹم کے نشان کے علاوہ حضرت محمد کی یہ حدیث بھی درج ہے کہ’ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑے‘۔نوٹ پر اس حدیث کے علاوہ انقلابِ ایران کے روحِ رواں اور مذہبی رہنما آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کی تصویر بھی موجود ہے۔ تاہم یہ نوٹ ایران کے جوہری عزام کی جھلک پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں تیزی سے بڑھتے افراطِ زر کی بھی نشاندہی کر رہا ہے۔ قریباً تین برطانوی پاؤنڈ کی قدر کے برابر مالیت کا یہ نوٹ ایرانی کرنسی کا سب سے بڑا نوٹ ہے اور اس کی مالیت اس سے قبل موجود سب سے بڑی مالیت کے نوٹ سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ ایران میں حکام نے دعوٰی کیا تھا کہ افراطِ زر کی شرح چودہ اعشاریہ پانچ فیصد سے کم ہو کر دس اعشاریہ پانچ فیصد رہ گئی ہے تاہم غیر سرکاری اداروں کے مطابق ملک میں اب بھی افراطِ زر کی شرح سولہ فیصد کے قریب ہے۔ | اسی بارے میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اختلاف11 March, 2007 | آس پاس حقوق نسواں کی تمام علمبردارگرفتار04 March, 2007 | آس پاس ایرانی خواتین کا بھوک ہڑتال کا اعلان07 March, 2007 | آس پاس مساوی حقوق اور ایرانی عورت 08 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||