بیجنگ: ’اولمپکس ویلیج‘ کا افتتاح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ میں بارہ دن بعد شروع ہونے والےاولمپک کھیلوں کے لیے بنائے گئے خصوصی رہائشی علاقے یعنی اولمپک ویلج کوایتھلیٹس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ چین کے باسکٹ بال کے نامور کھلاڑی یومنگ اور یو یانگ سخت حفاظتی انتظامات میں پر چم کشائی کے موقع پر موجود تھے۔ نامہ نگاروں کے مطابق اس موقع پر پرتعیش اولمپکس ویلج کے اوپر فضائی آلودگی کے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے۔ لگ بھگ سولہ ہزار کھلاڑی اس خصوصی رہائشی کملپکس میں قیام کریں گے۔جس کے کچھ حصوں کے لیے بجلی شمسی توانائی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ اور کھلاڑیوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی مل سکے گا۔ لمبے کھلاڑیوں کے لیے بڑے بستروں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا خصوصی موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔ اولمک کھیلوں کے بعد یہ رہایشی فلیٹس انتہائی مہنگے داموں فروخت کردیے جائیں گے اور چینی شہریوں کے لیے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا ایک ملین ڈالر تک ہوگی ۔ | اسی بارے میں عراق بیجنگ اولمپکس سے باہر24 July, 2008 | کھیل ’میڈل کا دعویٰ نہیں کریں گے‘08 July, 2008 | کھیل چین :اولمپکس کی انوکھی حمایت 21 June, 2008 | کھیل تین کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری12 May, 2008 | کھیل مشعل کی تقریب صرف سٹیڈیم میں16 April, 2008 | کھیل اولمپکس مشعل، سکیورٹی سخت15 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||